کولکاتا: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے پہلوان ونیش پھوگاٹ کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ کوئی وجہ نہیں ہے کہ ونیش کو چاندی کا تمغہ نہ ملے۔ونیش پھوگاٹ اس سے بھی بڑے اعزاز کی مستحق ہیں۔
سورو گنگولی نے کہاکہ اگر فائنل تک لے جانے والے ایونٹس واضح طور پر جیت لیے جائیں تو چاندی کا تمغہ نہ جیتنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ہر ایونٹ سے پہلے وزن ضرور کیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی اسی راستے کے ذریعہ فائنل میں پہنچتا ہے تو وہ کم از کم چاندی کا حقدار ہے۔ ونیش کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہوگا۔
BIGGEST BREAKING 🚨🔥
— Ankit Mayank (@mr_mayank) August 11, 2024
Legendary Indian Cricketer Sourav Ganguly announced his support to Vinesh Phogat
“Vinesh lawfully reached the Olympic Final, hence she deserves a Silver Medal” 🇮🇳
Ganguly is the First Cricketer to openly support Vinesh
Only Cricketer with a spine 🔥🔥 pic.twitter.com/KuH5MkGDka
بی سی سی آئی کے سابق صدر نے کہا کہ ونیش پھوگاٹ کے ساتھ اچھا نہیں ہوا۔ آج پورا ملک ان کے ساتھ ہے۔ امید کرتے ہیں چند دنوں میں سب کچھ بدل جائے گا۔ پھوگاٹ جس میڈل کے حقدار ہیں انہیں وہ مل سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سچن تندولکر نے ونیش پھوگاٹ کی حمایت میں لکھا تھا کہ ہر کھیل کے کچھ اصول ہوتے ہیں۔ ان اصولوں کو مختلف تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے شفاف طریقے سے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ انھیں وزن کے مسائل کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔
#VineshPhogat #Paris2024 #Olympics @WeAreTeamIndia pic.twitter.com/LKL4mFlLQq
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) August 9, 2024
قابل ذکر ہے کہ خواتین کے 50 کلوگرام زمرے کے 6 اگست کو ہونے والے فائنل میچ سے پہلے ونیش کے وزن میں سو گرام اضافہ پایا گیا۔ جس کی وجہ سے بھارتی پہلوان کو گولڈ میڈل میچ میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ اس کا وزن مقررہ وزن سے 100 گرام زیادہ تھا۔ فائنل میں پہنچنے کے باوجود انہیں کوئی تمغہ نہیں ملا۔
راتوں رات وزن کم کرنے کی ونیش کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ تاہم بھارتی ٹیم کے کچھ اور وقت مانگنے کے باوجود اولمپک کمیٹی نے اس پر توجہ نہیں دی۔ بعد میں ونیش نے کھیلوں کی ثالثی عدالت (سی اے ایس) سے اپیل کی کہ وہ اسے کم از کم چاندی کا تمغہ دینے پر غور کرے۔اس کیس کی سماعت کے بعد آخری فیصلہ گزشتہ ہفتے کی رات آنا تھا، لیکن اسے منگل تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اب کورٹ کے فیصلے سے پتہ چلے گا کہ ونیش کو تمغہ ملے گا یا نہیں۔