ETV Bharat / sports

ارجن ایوارڈ یافتہ لکشیا سین سے پیرس اولمپکس میں پہلے گولڈ میڈل کی امید - Lakshya Sen in Paris Olympics

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 4, 2024, 3:04 PM IST

بھارتی شٹلر لکشیا سین اولمپک بیڈمنٹن کے انفرادی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ لکشیا سین اولمپک بیڈمنٹن کے انفرادی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ نے والے پہلے بھارتی شٹلر ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے گاوں کے لوگ کافی خوش ہیں اور اب وہ ان سے گولڈ میڈل کی امید کر رہے ہیں۔

Shuttler Lakshya Sen's family hopes for first gold medal at Paris Olympics
ارجن ایوارڈ یافتہ لکشیا سین سے پیرس اولمپکس میں پہلے گولڈ میڈل کی امید (Etv Bharat)

رام نگر: ریاست اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع کے لکشیا سین نے اولمپک بیڈمنٹن کے انفرادی مقابلے کے سیمی فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لکشیا سین اولمپکس میں بیڈمنٹن کے اس ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے بھارتی شٹلر بھی بن گئے ہیں۔

ارجن ایوارڈ یافتہ لکشیا سین سے پیرس اولمپکس میں پہلے گولڈ میڈل کی امید (Etv bharat)

لکشیا سین کے اس کارنامے کی وجہ سے الموڑہ میں جشن کا ماحول ہے۔ ضلع الموڑہ کے بدریشور وارڈ کے رہنے والے ڈی کے سین کے بیٹے لکشیا سین سے اب نا صرف ان کے اہل خانہ کو بلکہ بھارتی شائقین کو پیرس اولمپکس میں پہلے گولڈ میڈل کی امید کر رہے ہیں۔ لکشیا کا سیمی فائنل آج یعنی 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔ جس میں وہ ڈینمارک کے عالمی رینک کے نمبر دو کھلاڑی وِکٹر سے مدمقابل ہوں گے۔

لکشیا کے آبائی گھر الموڑہ میں ان کی خالہ اور چچا نے سین کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لکشیا بچپن سے ہی اپنے کھیلوں کے لیے وقف ہے۔ ان کا خواب تھا کہ ایک دن وہ اولمپکس میں بھارت کے لیے گولڈ میڈل لائے گا اور وہ اس سمت میں مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لکشیا مسلسل محنت کر رہا ہے، جس کی وجہ سے اس کے کھیل میں دن بدن بہتری بھی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ لکشیا بھارت کے لیے گولڈ میڈل لائے گا۔

لکشیا سین حالیہ دنوں میں کافی زیادہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان سے میڈل کی امید بھی کی جارہی ہے۔ اس سے قبل بھی وہ اسپین میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ، دہلی میں انڈیا اوپن میں گولڈ میڈل، جرمن اوپن میں سلور میڈل، آل انگلینڈ ٹورنامنٹ میں سلور میڈل اور تھامس کپ میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ لکشیا سین کو کھیلوں میں بہترین کارکردگی کے لیے ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ لکشیا سین نے پیرس اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں چائنیز تائپے کے چو ٹائین چو کو 2 - 1 سے شکست دے کر بیڈمنٹن سنگلز کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

لکشیا سین نے تاریخ رقم کی، سیمی فائنل میں دھماکہ خیز انٹری، میڈل جیتنے سے صرف ایک قدم دور

پیرس اولمپکس میں بھارت اب بھی اتنے تمغے جیت سکتا ہے، جانیں کون کون ہیں دعویدار؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.