ETV Bharat / sports

شعیب بشیر کی عمدہ گیندبازی کے سامنے لڑکھڑائی ٹیم انڈیا,ہندوستان کے 7 وکٹوں پر 219 رن - انگلینڈ

England India 4th Test رانچی میں کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کی پہلی اننگ 353 رنوں پر سمٹ گئی۔ جواب میں ہندوستان کی شروعات مایوس کن رہی۔ خبر لکھے جانے تک ہندوستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 219 رن بنا لیے ہیں۔

انگلینڈ کی پہلی اننگ 353 رنوں پر سمٹی،165 رنوں پر ہندوستان کے 5 بلے باز آوٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 3:51 PM IST

Updated : Feb 24, 2024, 6:01 PM IST

رانچی: جھاڑکھنڈ کے رانچی میں جے ایس سی اے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کی پہلی اننگ کے 353 رنوں کے جواب میں ہندوستان کی شروعات مایوس کن رہی۔ہندوستان کے چار رنوں کے مجموعی اسکور پر کپتان روہت شرما دو رن بنا کر جیمس اینڈرسن کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد یشسوی جیسوال اور شبھمن گل نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لئے 82 رن جوڑے۔شبھمن گل 38 رن بنا کر شعیب بشیر کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہوگئے۔رجت پاٹیدار اس میچ میں بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور 17 رن بنا کر شعیب بشیر کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہوگئے۔رویندر جڈیجہ جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 12 گیندوں پر 12 رن بنا کر شعیب بشیر کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔

یشسوی جیسوال 73 رن بنا کر شعیب بشیر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔اس میچ میں شعیب بشیر کا یہ چوتھا وکٹ تھا۔ہارٹلی نے سرفراز خان کو 14 رنوں کے انفرادی اسکور پر کیچ آوٹ کیا۔روی چندرن اشون ایک رن بناکر ہارٹلی کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہو گئے۔ ہندوستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 219 رن بنا لئے ہیں۔دربھ جیرل 30 رن اورر کلدیپ یادو 17 رن بنا ناٹ آوٹ ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر کو چار وکٹ ملے ۔اس کے علاوہ ہارٹلی کو دو جبکہ جیمس اینڈرسن کو ایک وکٹ ملا۔

یہ بھی پڑھیں:رانچی ٹیسٹ: جو روٹ کی سنچری سے انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط

اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم 104.5 اوورز میں 353 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 122 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔اس کے علاوہ اولی رابنسن 58رن،بین فوکس 47 رن، 42 رن اور جانی بیرسٹو 38 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔ہندوستان کی جانب سے رویندر جڈیجہ کو چار،آکاش دیب کو تین جبکہ محمد سراج کو دو وکٹ ملے۔

Last Updated : Feb 24, 2024, 6:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.