ETV Bharat / sports

شیفالی ورما کا خواتین ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ - Shefali fastest Double century

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 6:59 PM IST

ہندوستان کی مایہ ناز بلے باز شیفالی ورما نے جنوبی افریقہ کے خلاف چنئی میں کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میں تاریخ رقم کر دی۔ وہ خواتین کی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری بنانے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

شیفالی ورما کا خواتین ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ
شیفالی ورما کا خواتین ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ ((BCCI))

چنئی: ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلامی بلے باز شفالی ورما نے یہاں کے چپاک اسٹیڈیم میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میں کمال کر دکھایا۔ 20 سالہ شیفالی ورما نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے افریقی گیند بازوں کو سخت چیلنج کیا۔ اس تاریخی ڈبل سنچری کے ساتھ انہوں نے کئی بڑے ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

خواتین کی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری

اپنا 5واں ٹیسٹ میچ کھیلنے والی شفالی ورما نے خواتین کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ڈبل سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ شفالی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری صرف 194 گیندوں میں مکمل کی۔ میچ میں ورما نے 197 گیندوں میں 23 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 205 رنز بنائے۔ اس کے بعد وہ بدقسمتی سے رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئیں۔

ڈبل سنچری بنانے والی دوسری ہندوستانی خاتون کھلاڑی

جنوبی افریقہ کے خلاف 205 رنز بنانے والی شیفالی ورما خواتین کی ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والی دوسری کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ان سے قبل سابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج نے 22 سال قبل انگلینڈ کے خلاف ڈبل سنچری بنائی تھی۔

ہندوستانی کھلاڑی کا دوسرا بہترین ٹیسٹ اسکور

جنوبی افریقہ کے خلاف 205 رنز شیفالی ورما کا اپنے ٹیسٹ کیریئر کا بہترین انفرادی اسکور ہے۔ اس کے ساتھ ہی خواتین کرکٹ میں کسی بھی ہندوستانی کھلاڑی کا یہ دوسرا بہترین اسکور ہے۔ متھالی راج نے 2002 میں انگلینڈ کے خلاف 214 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ شیفالی اپنے نام یہ بڑا ریکارڈ صرف 9 رنز سے گنوا بیٹھی۔

یہ بھی پڑھیں:روہت شرما ٹی20 فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان

مندھانا کے ساتھ ریکارڈ شراکت داری

شیفالی ورما (205 رنز) نے اسمرتی مندھانا (149 رنز) کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 292 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ اس کے ساتھ ہی یہ سلامی جوڑی ہندوستانی خواتین کرکٹ کی تاریخ کی پہلی اوپننگ جوڑی بن گئی جس نے پہلے وکٹ کے لیے 250 سے زائد رنوں کی شراکت داری کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.