بنگلورو:ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں واقع ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں انڈین پریمئیر لیگ کے 15 ویں میچ میں میزبان رائل چیلنچرز بنگلورو اور لکھنئو سپرجائنٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی مقابلے کا امکان ہے۔
رائل چیلنجرس بنگلورو کے کپتان فاف ڈوپلیس نے کہاکہ ہماری ٹیم جیت کی راہ پر دوبارہ گامزن ہونے کے لئے بے چین ہے۔ہماری ٹیم اس میچ میں اپنی طرف سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے کی بھر پور کوشش کرے گیی۔ٹیم میں جوزف الجاری کی جگہ ریس ٹوپلی کو شامل کیا گیا ہے۔
دوسری طرف لکھون سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل نے یہ میرا ہوم گراونڈ ہے۔ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرناچاہتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ۔محسن خان کی جگہ یش ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ایک طرف رواں آئی پی ایل 2024 میں رائل چیلنچرز بنگلورو کو تین میچوں میں سے دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک میچ میں جیت ملی ہے دوسری طرف لکھنو سپرجائنٹس کی ٹیم اب تک دو میچ کھیلی ہے ایک میں اسے جیت ملی ہے جبکہ دوسرے میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دو اپریل 2011 کی یادیں اب بھی تازہ، جب بھارت دوسری مرتبہ کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بنا - 2011 World Cup
دونوں ٹیمیں آئی پی ایل کے آج کے میچ میں جیت درج کرکے لیگ ٹیبل پر پیشرفت کی کوشش کریں گی۔دونوں ٹیموں کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ بھی نہیں ہے۔آج کے میچ میں دونوں ٹیموں میں چند تبدیلیاں متوقع ہیں۔