ETV Bharat / sports

رائل چیلنجرس بنگلورو نے پنجاب کنگز کو 60 رنوں سے شکست دی - IPL 2024 - IPL 2024

RCB Win By 60 Runs وراٹ کوہلی کی شاندار 92 رنوں کی اننگ کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلورو نے پنجاب کنگز کو 60 رنوں سے شکست دے دی ۔ آر سی بی اس جیت کے ساتھ 12 میچوں میں پانچ جیت کی بدولت 10 پوائنٹ کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

رائل چیلنجرس بنگلورو نے پنجاب کنگز کو 60 رنوں سے شکست دی
رائل چیلنجرس بنگلورو نے پنجاب کنگز کو 60 رنوں سے شکست دی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 11:40 AM IST

دھرمشالہ:ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 58 ویں میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب کنگز کو 60 رنوں سے شکست دے دی۔آر سی بی 12 میچوں میں پانچ جیت کی بدولت 10 پوائنٹ کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آر سی بی نے ویرات کوہلی کی 92 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں پنجاب کی ٹیم 17 اوورز میں 181 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور 60 رنز سے میچ ہار گئی۔

پبجاب کنگز کی شروعات مایوس کن رہی اور چھ رنوں کے مجموعی اسکور پر پربھاسمرین سنگھ 6 رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔اس کے بعد جانی بیرسٹو 27 رنوں کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔پنل سنگھ نے ریلی روسو کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پنجاب کو تیسرا جھٹکا دیا۔ ریلی روسو 27 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

سشانت سنگھ 27 اور سیم کروین 22 رنوں کی اننگ کھیل کر جلد آوٹ ہوگئے۔پنجاب کنگز کی پوری ٹیم 17 ویں اوورز می 181 رن بنا کر آوٹ آل آوٹ ہوگئی ۔بنگلورو کی جانب سے محمد سراج تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہوئے۔اس کے علاوہ سپن نیل سنگھ ،لوکی فرگوسن اور کرن شرما کو دو دو وکٹ ملے۔

یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم نے خواہش کا اظہار کیا، روہت ممبئی انڈینز چھوڑ کر کے کے آر جوائن کریں - IPL 2024

اس سے قبل پنجاب کنگز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلورو نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔ آر سی بی کی جانب سے وراٹ کوہلی نے 47 گیندوں میں 7 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 92 رنز کی اننگز کھیلی۔ وراٹ کے علاوہ راجت پاٹیدار نے بھی نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 23 گیندوں پر 3 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ کیمرون گرین نے بھی 27 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ پنجاب کنگز کی جانب سے ہرشل پٹیل نے 3 اور ودھاتھ کوارپا نے 2 وکٹیں حاصل کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.