ETV Bharat / sports

سات دن میں 50 ملین سبسکرائیبر، رونالڈو کے یوٹیوب چینل کے نام ایک اور ریکارڈ - Ronaldo YouTube Channel - RONALDO YOUTUBE CHANNEL

کرسٹیانو رونالڈو کا یوٹیوب چینل 50 ملین سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کرنے والا تیز ترین چینل بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ رونالڈو نے 21 اگست کو اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور صرف ایک ہفتے میں اس چینل نے بہت سارے عالمی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

Ronaldo YouTube Channel UR Cristiano Crosses 50M Subscribers in 1 Week
کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 28, 2024, 5:14 PM IST

حیدرآباد: کرسٹیانو رونالڈو کا یوٹیوب چینل 'یو آر کرسٹیانو' (UR Cristiano) نے صرف ایک ہفتے میں 50 ملین سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ اس کارنامے کے ساتھ رونالڈو کا یوٹیوب چینل تیز ترین 50 ملین سبسکرائبر والا چینل بن گیا۔ یہ اسٹار فٹبالر کے لیے ایک اور تاریخی نشان ہے

قابل ذکر ہے رونالڈو نے 21 اگست کی رات کو اپنا چینل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور صرف ایک ہفتے میں اس نے بہت سارے عالمی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ رونالڈو کے چینل نے صرف 22 مینٹس میں ایک لاکھ سبسکرائبرز حاصل کرکے سلور بٹن حاصل کیا، 90 مینٹس میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرکے گولڈن بٹن حاصل کیا اور 12 گھنٹے میں 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کرکے ڈائمنڈ بٹن بھی حاصل کرلیا۔

اس سے قبل رونالڈو کے چینل نے صرف 90 مینٹ میں 10 لاکھ سبسکرائبر کرنے والا تیز ترین چینل تھا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس وقت رونالڈ کے مجموعی طور پر قریب ایک بلین تک فالوورز ہیں۔ ایکس پر 112.6 ملین، فیسبک پر 170 ملین اور انسٹاگرام پر 637 ملین فالوورز ہیں، جو کی کسی بھی کھلاڑی کے لیے ناقابل یقین ہے۔

رونالڈو اپنے یوٹیوب چینل سے بہت زیادہ کمائی کرنے والے بھی ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ رونالڈو ایک ویڈیو سے کتنے پیسے کما رہے ہیں تو آئیے ہم آپ کو اس سوال کا جواب دیتے ہیں۔ تھنکیفِک کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر کو ایک ہزار ویوز پر تقریباً دو ڈالر سے 12 ڈالر ملتے ہیں اور 1 ملین ویوز پر 12 سو سے 6000 ڈالر تک ملتے ہیں ہے۔

رونالڈو اب تک اپنے چینل پر 22 ویڈیوز اپ لوڈ کر چکے ہیں۔ ان ویڈیوز کو اب تک تقریباً 300 ملین ویوز مل چکے ہیں۔ اس حساب سے آپ رونالڈو کی کمائی کا حساب لگاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مشتہرین تخلیق کاروں کی ویڈیوز پر ان کے اشتہارات کو ملنے والے ہر ایک ہزار ویوز پر یوٹیوب کو ایک مقررہ شرح ادا کرتے ہیں اور یوٹیوب اشتہار کی آمدنی کا 45% اپنے پاس رکھتا ہے اور تخلیق کاروں کو بقیہ 55% پلیٹ فارم سے فراہم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب سے ایک دن میں کتنے روپئے کمائے؟

محض ایک گھنٹے کے اندر کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.