ETV Bharat / sports

روہت شرما کی اہلیہ کا فلسطین کی حمایت میں پوسٹ، ٹرولنگ کے بعد پوسٹ ڈیلیٹ - ALL EYES ON RAFAH - ALL EYES ON RAFAH

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدہ نے سوشل میڈیا پر فلسطین کی حمایت میں پوسٹ کیا۔ لیکن ٹرولنگ کے بعد انہوں نے اپنی اس پوسٹ کو ڈیلیٹ بھی کر دیا۔

روہت شرما کی اہلیہ فلسطین کی حمایت میں سامنے آگئیں، ٹرولنگ کے بعد پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی
روہت شرما کی اہلیہ فلسطین کی حمایت میں سامنے آگئیں، ٹرولنگ کے بعد پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 12:57 PM IST

Updated : May 29, 2024, 2:56 PM IST

نئی دہلی: جنوبی غزہ کے شہر رفح کے ایک علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے میں 45 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے ساتھ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس حملے کے بعد سوشل میڈیا پر 'آل آئیز آن رفح' ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ نے بھی فلسطین کی حمایت میں پوسٹ کی اور پھر اسے ڈیلیٹ کر دیا جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ٹرول ہونے لگیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ، پریانک چوپڑا، سوناکشی سنہا سے لے کر ساؤتھ کی اداکارہ رشمیکا مندنا تک کئی ہندوستانی مشہور شخصیات غزہ کی حمایت میں سامنے آچکی ہیں۔ ساتھ ہی ریتیکا سجدے کی پوسٹ کے بعد ان کا نام آج ایکس پر ٹرینڈ ہونے لگا۔ کشمیری پنڈتوں اور ہندوستان کے دیگر مسائل پر نہ بولنے پر لوگوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا۔ اس کے بعد ہی انہوں نے انسٹاگرام سے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

ایک صارف نے لکھا کہ روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدہ سے ملو۔ کیا اس نے کبھی کشمیری پنڈتوں کے بارے میں بات کی؟، کیا اس نے کبھی ہندوستان میں کسی خاص کمیونٹی کے ذریعہ کئے جانے والے تشدد کے بارے میں بات کی؟ کیا اس نے کبھی پاکستان اور بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ظلم ڈھائے جانے کے لیے آواز اٹھائی؟ نہیں، بلکہ فلسطین اور غزہ کے بارے میں بہت زیادہ تشویش ظاہر کرتی ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس واقعے کی غلطی کو تسلیم کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک 'افسوسناک غلطی' تھی۔ تاہم خود اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے رفح میں حماس کے کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا اور یہ حملہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

فلسطین کے حملے میں 36 ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ اتوار کی شب فلسطین پر حملہ کیا۔ اس حملے کے بعد جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ایٹلی، ورون دھون، حنا خان سمیت دیگر فلمی ستاروں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

Last Updated : May 29, 2024, 2:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.