ممبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے 37 سالہ عالمی چیمپئن کپتان روہت شرما نے 29 جون کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔ اس کے بعد ان کی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی باتیں بھی منظر عام پر آ رہی تھیں۔ اب ان تمام خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے روہت شرما نے بڑا بیان دیا ہے۔
ہٹ مین نے کہا ہے کہ وہ کم از کم کچھ وقت تک ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔وہ ابھی مکمل طور پو فٹ ہیں۔فٹنس کی بنیاد پر مزید چند برسوں تک طویل فارمیٹ کرکٹ میں کھیلنا چاہتے ہیں۔
روہت شرما اس وقت لندن میں اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ وہ گزشتہ ہفتے ومبلڈن میں موجود تھے۔ اس کے بعد وہ اپنی نئی کرکٹ اکیڈمی 'کرک کنگڈم' کا افتتاح کرنے کے لیے امریکہ گئے، جہاں ہندوستان نے T20 ورلڈ کپ کے اپنے گروپ مرحلے کے کھیل کھیلے۔
اس پروگرام کے دوران روہت نے ٹیسٹ اور ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں جاری تمام بحثوں کو دبا دیا۔ ہندوستانی کپتان نے کہا، 'میں نے صرف اتنا کہا ہے، میں اتنا آگے نہیں دیکھ رہا ہوں۔ تو واضح طور پر آپ مجھے کم از کم کچھ وقت کھیلتے ہوئے دیکھیں گے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے بھی کہا ہے کہ روہت شرما چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ہندوستان کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سری لنکا دورے کے لیے ٹیم انڈیا کے شیڈول کا اعلان، کب اور کہاں کھیلے جائیں گے میچز؟
روہت نے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الوداع کہنے کے لیے اس سے بہتر وقت نہیں ہوسکتا ہے۔ اس فارمیٹ میں کھیلتے ہوئے میں اس کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہا ہوں جو میں کپ جیتنا چاہتا تھا۔