ETV Bharat / sports

روہت شرما نے اپنی 11ویں ٹیسٹ سنچری بنائی - روہت شرما

Rohit Century 11th Century روہت شرما نے جمعرات کو تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کپتانی اننگ کھیلتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 11ویں سنچری بنائی۔انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سنچری مکمل کرنے پر روہت شرما نے راحت کی سانس لی ہے۔

روہت شرما نے اپنی 11ویں ٹیسٹ سنچری بنائی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 15, 2024, 6:19 PM IST

راجکوٹ:راجکوٹ کے سوارشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن گراونڈ میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ابتدائی دھچکوں سے ابھرنے کے بعد ہندوستانی بلے بازوں نے شاندار بلے بازوں کا مظاہرہ کیا۔انگلینڈ کے خلاف اس ٹیسٹ میچ روہت شرما کے ساتھ ساتھ رویندر جڈیجہ نے بھی لمبے عرصے کے بعد ٹیسٹ سنچری مکمل کی ہے ،

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سلامی بلے باز روہت شرما نے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنائی ہے ۔انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سنچری مکمل کرنے پر روہت شرما نے راحت کی سانس لی ہے۔کیونکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں عرصے سے لمبی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے ہیں۔

روہت نے آج اپنی فارم حاصل کرتے ہوئے 157 گیندوں میں 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اپنی 11ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ راجکوٹ میں یہ ان کی پہلی اور انگلینڈ کے خلاف تیسری ٹیسٹ سنچری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیبیو میچ میں سرفراز خان کی عمدہ نصف سنچری،رویندر جڈیجہ کی سنچری مکمل،ہندوستان کے 5 وکٹوں پر321 رن

روہت شرما نے اس سے قبل فروری 2021 میں چنئی میں 161 رنوں کی اننگ کھیلی تھی، یہ انگلینڈ کے خلاف ان کی پہلی ٹیسٹ سنچری تھی اور اس کے بعد انہوں نے ستمبر 2021 میں 127 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔ انہوں نے 2013 میں ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے لیے ڈیبیو کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی تھی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.