ETV Bharat / sports

ویراٹ کوہلی میری کپتانی میں کھیل چکے ہیں: تیجسوی یادو - Tejashwi Yadav on Virat Kohli - TEJASHWI YADAV ON VIRAT KOHLI

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی ان کی کپتانی میں کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ تیجسوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین مختلف اور مزاحیہ قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔

Tejashwi Yadav on Virat Kohli
ویراٹ کوہلی میری کپتانی میں کھیل چکے ہیں: تیجسوی یادو (AFP & ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 15, 2024, 4:07 PM IST

حیدرآباد: بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے اپنے کرکٹ سفر کے یادگار لمحے کا ذکر کرکے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔

بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو کے بیٹے اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی کپتانی میں کھیلے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کئی موجودہ کھلاڑی اس وقت ان کے ساتھی ہوا کرتے تھے۔

تیجسوی یادو نے زی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک کرکٹر تھا لیکن اس پر کوئی بھی بات نہیں کرتا۔ ویراٹ کوہلی میری کپتانی میں کھیل چکے ہیں، کیا کبھی کسی نے اس پر بات کی؟ وہ ایسا کیوں نہیں کرتے؟ بطور پروفیشنل میں نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ ٹیم انڈیا کے کئی کھلاڑی میرے ساتھی ہیں۔

آر جے ڈی لیڈر نے یہ بھی بتایا ہے کہ انہیں کرکٹ کیوں چھوڑنی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ چھوڑنے کی وجہ یہ تھی کی میرے دونوں لیگامینٹ فریکچر ہو گئے تھے۔

تیجسوی کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس پر شائقین کرکٹ مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ صحیح بات ہے، وہ غلط نہیں بول رہے کیونکہ وہ اپنے ڈریم الیون کرکٹ کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'یہ ڈی سی (دہلی کیپٹلز) کا خون تھا، اب میں سمجھ گیا کہ ڈی سی نے اب تک کوئی ٹرافی کیوں نہیں جیتی۔'

قابل ذکر ہے کہ تیجسوی نے اپنے کیریئر میں ایک فرسٹ کلاس، 2 لسٹ اے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں جھارکھنڈ کی نمائندگی بھی کی۔ بہت کم لوگ اس بات واقف ہوں گے کہ تیجسوی کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2008 کے سیزن میں دہلی ڈیئر ڈیولز (دہلی کیپٹلز) نے بھی سائن کیا تھا۔ وہ 2008 سے 2012 تک فرنچائز کے لیے بنچ پر رہے اور ایک بھی میچ نہیں کھیل سکے۔ انھوں نے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو نومبر 2009 میں ودربھ کے خلاف کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کاکروچ کو آم کا اچار سمجھ کر کھانے ہی والے تھے کوہلی لیکن

ویراٹ کوہلی کو اس کاروبار میں کروڑوں کا نقصان: رپورٹ

اس معاملے میں سچن تنڈولکر اور ایم ایس دھونی سے بھی آگے نکلے ویراٹ کوہلی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.