ETV Bharat / sports

ریحان احمد کو راجکوٹ ایئرپورٹ پر روکا گیا - ریحان احمد

Rehan Ahmed Faces Visa Issues ہندوستان کے دورے پر گئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسپن بولر ریحان احمد کو ویزا سے متعلق دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے ائرپورٹ پر روک دیا گیا۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے معاملے کو سلجھانے کی کوشش تیز کردیا ہے۔

ریحان احمد کو راجکوٹ ائرپورٹ پر روکا گیا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 13, 2024, 8:25 PM IST

راجکوٹ:ابوظہبی میں درمیانی سیریز کے وقفے سے واپس آنے کے بعد ریحان کو راجکوٹ ائرپورٹ پر روک دیا گیا کیونکہ ان کے پاس صرف ایک ہی انٹری ویزا تھا۔ تاہم مقامی حکام نے اس مسئلے کا فوری حل تلاش کیا۔ انگلینڈ اب امید کر رہا ہے کہ آنے والے 24 گھنٹوں میں اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کر لیا جائے گا۔ پیر کی شام تک انگلینڈ کی ٹیم کے تمام کھلاڑی راجکوٹ کے ٹیم ہوٹل پہنچ چکے تھے۔

اس معاملے پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ای سی بی نے کہا ہے کہ ہندوستان واپسی پر بتایا گیا کہ ریحان کے ویزے میں کاغذی کارروائی سے متعلق مسئلہ ہے، راجکوٹ کی مقامی اتھارٹی نے کافی مدد فراہم کی جس کی وجہ سے ریحان کو عارضی ویزا مل گیا۔ توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں ویزا سے متعلق یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ ریحان صحیح ویزا ملنے تک انگلینڈ کے اسکواڈ کے ساتھ تیسرے ٹیسٹ کی تیاری جاری رکھیں گے۔

شعیب بشیر کو دورے کے آغاز میں ویزہ سے متعلق مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے تھے۔ ویزہ ملنے میں تاخیر کی وجہ سے بشیر 28 جنوری کو ہی ہندوستان پہنچ سکے جو پہلے ٹیسٹ کا چوتھا دن تھا۔ تاہم، بشیر کو وشاکھاپٹنم میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کے پاکستانی نژاد اسپنر شعیب بشیر کو بھارتی ویزا مل گیا

بشیر کی طرح انگلینڈ میں پیدا ہونے والے ریحان بھی پاکستانی نژاد ہیں لیکن ابتدا میں ریحان کو بھی ہندوستان میں داخلے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ انہیں ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم میں اسٹینڈ بائی کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں ہندوستان کا ویزا مل گیا۔ریحان اس سیریز میں اب تک دونوں میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 36.37 کی اوسط سے آٹھ وکٹیں حاصل کیں اور 17.80 کی اوسط سے 70 رنز بنائے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.