ETV Bharat / sports

لکھنؤ سپر جائنٹس نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 182 رنز کا ہدف دیا - RCB vs LSG

کوئنٹن ڈی کاک کی 81 رنز کی نصف سنچری کی مدد سے لکھنؤ سپر جائنٹس نے آئی پی ایل 2024 کے 15ویں میچ میں منگل کو رائل چیلنجرز بنگلور کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا۔

RCB vs LSG, IPL 2024:Lucknow sets target of 182 for Royal Challengers Bengaluru
لکھنؤ سپر جائنٹس نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 182 رنز کا ہدف دیا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 2, 2024, 10:38 PM IST

بنگلورو: ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ لکھنؤ کی کوئنٹن ڈی کاک اور کپتان کے ایل راہل نے کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے۔

چھٹے اوور میں میکسویل نے ڈاگر کے ہاتھوں راہل کو کیچ آؤٹ کرایا۔ راہل نے 14 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے۔ وہیں کوئنٹن ڈی کاک نے 56 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 81 رنز کی اننگ کھیلی۔

نویں اوور میں سراج نے دیودت پڈیکل کو چھ رنز پر آؤٹ کر دیا۔ مارکس اسٹونیس نے 15 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 24 رنز کی اننگ کھیلی۔ آیوش بدونی اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔

نکولس پوران نے آخری اوورز میں شاندار بلے بازی کی اور 21 گیندوں پر ایک چوکا اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 40 رنز بنائے۔ لکھنؤ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 181 رنز بنائے۔

بنگلورو کی جانب سے گلین میکسویل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ریس ٹوپلی، یش دیال اور محمد سراج نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: رائل چیلنچرز بنگلورو اور لکھنئو سپرجائنٹس کی نظریں جیت پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.