ETV Bharat / sports

دنیش کارتک آر سی بی کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر - Dinesh Karthik RCB Batting Coach

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 1, 2024, 3:15 PM IST

آئی پی ایل 2024 میں اپنا آخری کرکٹ میچ کھیلنے والے دنیش کارتک ایک بار پھر آر سی بی میں واپس آگئے ہیں۔ آر سی بی نے دنیش کارتک کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی ہے۔

دنیش کارتک آرسی بی کے نئے بیٹنگ کوچ
دنیش کارتک آرسی بی کے نئے بیٹنگ کوچ ((IANS PHOTO/ANI))

بنگلورو: رائل چیلنجرز بنگلور نے پیر کو اعلان کیا کہ ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر دنیش کارتک ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ اور منٹور کے طور پر فرنچائز میں شامل ہو گئے ہیں۔ کارتک پہلی بار 2015 اور 2016 میں آر سی بی کے لیے کھیلے تھے۔ انہوں نے بنگلورو میں مقیم فرنچائز کے ساتھ دو الگ الگ سیزن گزارے۔ان میں سے سب سے حالیہ 2022-2024 کا تھا۔ انہوں نے 2024 کے سیزن میں 15 میچوں میں 187.36 کے اسٹرائیک ریٹ سے کل 326 رنز بنائے۔

آر سی بی کے بیٹنگ کوچ اور مینٹور کے طور پر اپنی تقرری پر کارتک نے کہاکہ پیشہ ورانہ سطح پر کوچنگ میرے لیے ناقابل یقین حد تک دلچسپ ہے۔ یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں میں اپنی زندگی کے ایک نئے باب کے آغاز کے طور پر پرجوش ہوں۔ امید ہے کہ ایک کھلاڑی کے طور پر میرے وسیع تجربات کی بنیاد پر ٹیم کی کامیابی میں تعاون کر سکتاہوں۔

انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ کرکٹ میں کامیابی کا انحصار صرف تکنیکی مہارت پر نہیں بلکہ میچ میں عمدہ کارکردگی کے مظاہرے پر بھی ہے۔ میں اپنے بیٹنگ گروپ کی کوچنگ اور رہنمائی کا منتظر ہوں تاکہ نہ صرف ان کے نقطہ نظر کو بہتر بنایا جا سکے بلکہ دباؤ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے میچ کے بارے میں آگاہی بھی پیدا کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوہلی اور روہت کے بعد جڈیجہ نے بھی ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، مودی نے تعریف کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.