ETV Bharat / sports

چنئی نے ٹاس جیتا، بنگلورو کو پہلے بیٹنگ کی دعوت - RCB Vs CSK Match

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 7:34 PM IST

بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی پی ایل کے 68 ویں میچ میں چنئی سپرکنگز نے ٹاس جیت کر رائل چیلنجرس بنگلورو کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے لئے دونوں ٹیموں کو اس میچ میں جیت درج کرنی ہوگی۔

چنئی نے ٹاس جیتا،بنگلورو کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
چنئی نے ٹاس جیتا،بنگلورو کو پہلے بیٹنگ کی دعوت (etv bharat)

بنگلورو :آئی پی ایل 2024 کے 68 ویں میچ میں چنئی نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔دنوں ٹیموں کے لئے آج کا میچ کرو یا مرو والا ہے۔ اس میچ کی فاتح ٹیم کو آئی پی ایل پلے آف میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

روان آئی پی ایل سیزن میں آر سی بی نے اب تک کل 13 میچ کھیلے ہیں۔ اس نے 6 میچ جیتے اور 7 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت آر سی بی کے 12 پوائنٹس ہیں اور وہ لیگ ٹیبل میں آٹھویں پوزیشن پر ہے جبکہ چنئی سپرکنگز 13 مچوں میں چھ شکست اور سات جیت کی بدولت 14 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے۔

آر سی بی اور سی ایس کے کے درمیان اب تک 32 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔چنئی سپر کنگز نے 21 میچ جیتے ہیں جبکہ رائل چیلنجرز بنگلور کو صرف 10 میچوں میں کامیابی ملی ہے ۔ان دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ بھی بے نتیجہ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلورو یا چنئی کون بنائے گا پلے آف میں جگہ - IPL Playoff Scenario

وراٹ کوہلی بنگلور کی طاقت بنے ہوئے ہیں۔ وہ اس سیزن میں بلے سے کافی رنز بنا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک سنچری اور 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 661 رنز بنائے ہیں۔ وہ آئی پی ایل 2024 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.