نئی دہلی: بی سی سی آئی نے دلیپ ٹرافی کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، بی سی سی آئی نے 5 ستمبر سے شروع ہونے والی دلیپ ٹرافی کے لیے فاسٹ بولرز محمد سراج اور عمران ملک کی جگہ نئے ناموں کا اعلان بھی کردیا ہے۔
جڈیجہ کو بھی بی ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ سراج اور ملک کی صحت خراب ہونے کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ جڈیجہ کو ٹیم سے باہر کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی اور نہ ہی ان کے متبادل کھلاڑی کا نام ابھی سامنے آیا ہے۔
DULEEP TROPHY UPDATES:
— Johns. (@CricCrazyJohns) August 27, 2024
- Saini replaces Siraj (Illness)
- Gaurav Yadav replaces Umran (Illness)
- Jadeja has been released from Team B. pic.twitter.com/qaK0249nlS
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ تیز گیندباز نودیپ سینی کو ٹیم بی میں محمد سراج کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ گورو یادو کو ٹیم سی میں عمران ملک کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ سراج اور ملک دونوں بیمار ہیں اور دلیپ ٹرافی کے میچوں کے لیے ان کے وقت پر فٹ ہونے کی امید نہیں ہے۔
واضح رہے کہ دلیپ ٹرافی ٹورنامنٹ 5 ستمبر 2024 کو اننت پور، آندھرا پردیش اور ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو میں شروع ہو رہی ہے۔ بی سی سی آئی نے یہ بھی کہا کہ نتیش کمار ریڈی کی ٹورنامنٹ میں شرکت فٹنس کلیئرنس پر منحصر ہے۔
ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے لیے 4 ٹیموں کے نظرثانی شدہ اسکواڈ درج ذیل ہیں
انڈیا اے: شبھمن گل (کپتان)، میانک اگروال، ریان پراگ، دھرو جورل (وکٹ کیپر)، کے ایل راہل، تلک ورما، شیوم دوبے، تنوش کوٹیان، کلدیپ یادو، آکاش دیپ، پرسیدھ کرشنا، خلیل احمد، اویش خان، ودوت کاورپا، کمار کشاگرا، شاسوات راوت۔
انڈیا بی: ابھیمنیو ایشورن (کپتان)، یشسوی جیسوال، سرفراز خان، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، مشیر خان، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر، نودیپ سینی، یش دیال، مکیش کمار، راہل چاہر، آر سائی کشور، موہت اوستھی این جگدیسن (وکٹ کیپر)
انڈیا سی: رتوراج گائیکواڑ (کپتان)، سائی سدرشن، رجت پاٹیدار، ابھیشیک پورل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، بی اندرجیت، ہریتھک شوکین، مناو ستھر، گورو یادو، وشاک وجے کمار، انشول کھمبوج، ہمانشو اروان، مایانک چوہان (وکٹ کیپر)، سندیپ واریر
انڈیا ڈی: شریس آئیر (کپتان)، اتھروا تایدے، یش دوبے، دیو دت پڈیکل، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، رکی بھوئی، سرنش جین، اکسر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، آدتیہ ٹھاکرے، ہرشیت رانا، تشار دیشپانڈے، آکاش سینگوپتا، کے ایس بھاپتا (وکٹ کیپر) سوربھ کمار