ETV Bharat / sports

ممبئی۔تمل ناڈو میچ کے پہلے دن بالروں نے تباہی مچا دی - تمل ناڈو

Ranji Trophy ممبئی اور تمل ناڈو کے درمیان ہفتہ کو شروع ہونے والے رنجی ٹرافی سیمی فائنل کے پہلے دن گیند بازوں نے تباہی مچا دی۔ تمل ناڈو کی پہلی اننگز 146 رنز تک محدود رہی۔

ممبئی۔تمل ناڈو میچ کے پہلے دن بالروں نے تباہی مچا دی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 2, 2024, 8:24 PM IST

ممبئی: باندرہ کرلا کمپلیکس میں کھیلے گئے پانچ روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمل ناڈو کی پہلی اننگز 146 رنز تک محدود رہی جب کہ کھیل کے آخری سیشن میں تمل ناڈو نے میچ میں شاندار واپسی کی۔ ممبئی کے دو وکٹ صرف 45 رنز پر گراکر دن کے کھیل کے اختتام پر مشیر خان (24) اور موہت اوستھی ایک ایک رن بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے۔

شاردول ٹھاکر (48 رنز پر دو وکٹ)، تشار دیش پانڈے (24 رنز پر تین وکٹ) اور مشیر خان (18 رنز پر دو وکٹ) نے صرف 42 رنز پر پانچ بلے بازوں کو پویلین بھیج کر مہمان ٹیم کو مشکلات میں دھکیل دیا۔لیکن وجے شنکر (44) اور واشنگٹن سندر (43) نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور اننگز کو پٹری پر لانے میں کامیاب رہے۔

وجے شنکر شاردول کا شکار بنے جبکہ سندر کی وکٹ تنوش کوٹیان (دس رنز پر دو وکٹیں) نے حاصل کی۔ محمد (17) اور اجیت رام (15) نے آخری اوورز میں ٹیم کے اسکور بورڈ کو چلانے کی ذمہ داری سنبھالی اور اپنی کوششوں میں کسی حد تک کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات 2024: یوراج سنگھ الیکشن نہیں لڑیں گے

تمل ناڈو کو ابتدائی کامیابی پرتھوی شا (5) کی وکٹ کی صورت میں ملی۔ ان کی جگہ کلدیپ سین (25 رنز کے عوض ایک وکٹ) کو شامل کیا گیا۔ ممبئی کا اسکور ابھی 40 رنز تک پہنچا ہی تھا کہ اوپنر بھوپیش لالوانی (15) سائی کشور کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.