ETV Bharat / sports

پنجاب کو اس کے گھر میں شکست دے کر راجستھان پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست - PBKS Vs RR

راجستھان رائلز کو بولنگ کے لیے موزوں پچ پر اچھی شروعات کا فائدہ ملا، جس کی وجہ سے اس نے سنسنی خیز آئی پی ایل میں میزبان پنجاب کنگز کے خلاف ہفتہ کو ایک گیند باقی رہ کر تین وکٹوں سے سنسنی خیز جیت درج کی۔

PBKS Vs RR
پنجاب کو اس کے گھر میں شکست دے کر راجستھان پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 14, 2024, 12:22 PM IST

ملاپور: راجستھان رائلز کو بولنگ کے لیے موزوں پچ پر اچھی شروعات کا فائدہ ملا، جس کی وجہ سے اس نے سنسنی خیز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں میزبان پنجاب کنگز کے خلاف ہفتہ کو ایک گیند باقی رہ کر تین وکٹوں سے سنسنی خیز جیت درج کی۔

راجستھان نے ٹاس جیت کر پنجاب کو پہلے بلے بازی کرنے کو کہا۔ پنجاب کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 147 رنز بنائے، اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ راجستھان میچ آسانی سے جیت لے گا لیکن پنجاب کے گیند بازوں نے صحیح لائن لینتھ پر گیند بازی کر کے راجستھان کو جدوجہد پر مجبور کر دیا اور میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہو سکا۔

راجستھان کی ٹورنامنٹ میں چھ میچوں میں یہ پانچویں جیت تھی جس کی وجہ سے اس نے پوائنٹس ٹیبل میں دس پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ پنجاب چھ میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

راجستھان نے 148 رنز کے فتح کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مضبوط شروعات کی۔ یشسوی جیسوال (39) اور تنوش کوٹیان (24) نے پہلی وکٹ کے لیے 56 رنز جوڑے جبکہ سنجو سیمسن (18) اور ریان پراگ (23) نے بھی سمجھداری سے اننگز کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔ شمران ہیٹمائر نے دس گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 27 رنز جوڑ کر شائقین کو محظوظ کیا۔ پنجاب کی جانب سے کگیسو ربادا اور سیم کرن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ارشدیپ سنگھ، لیام لیونگسٹن اور ہرشل پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

راجستھان کے گیند بازوں نے میزبان بلے بازوں کو آزادانہ طور پر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور وقفے وقفے سے وکٹیں لے کر اسکور بورڈ پر بڑا اسکور لگانے کے پنجاب کے منصوبوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا۔ اویش خان نے اننگز کے چوتھے اوور میں آرتھو ٹائیڈے (15) کا وکٹ لیا جبکہ پربھ سمرن سنگھ (10) ساتویں اوور میں یوزویندر چہل کا شکار بنے۔ اگلے ہی اوور میں کیشو مہاراج نے جونی بیرسٹو (15) کو آؤٹ کیا۔ کپتان سیم کرن (6) بھی مہاراج کا شکار بنے اور پنجاب کی آدھی ٹیم 52 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

جیتیش شرما (29)، لیام لیونگسٹن (21) اور آشوتوش شرما (31) نے پنجاب کے اسکور کو چیلنج کرنے کی پوری کوشش کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو 150 سے آگے نہیں لے جا سکے۔ راجستھان کی جانب سے اویش خان اور کیشو مہاراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلدیپ سین، یوزویندر چہل اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.