ETV Bharat / sports

راچن اور امیلیا نے نیوزی لینڈ کرکٹ کا سب سے بڑا ایوارڈ جیتا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 13, 2024, 10:47 PM IST

New Zealand Cricket Awards 2024 راچن رویندر نے ونڈے ورلڈ کپ میں 64 کی اوسط سے 578 رنز بنائے۔ وہ چیمپئن شپ کے چوتھے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ جبکہ آل راؤنڈر امیلیا کیر 67 کی اوسط سے 541 رنز کے ساتھ ٹیم کی سب سے زیادہ ون ڈے رنز بنانے والی کھلاڑی تھیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی مرد ٹیم کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے بلے باز راچن رویندر اور خواتین کی ٹیم کی آل راؤنڈر امیلیا کیر، جنہوں نے گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بدھ کو نیوزی لینڈ کرکٹ کا سب سے بڑا اعزاز حاصل کیا۔

راچن رویندر نے ورلڈ کپ میں 64 کی اوسط سے 578 رنز بنائے۔ وہ چیمپئن شپ کے چوتھے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ اس دوران انہوں نے تین سنچریاں اور دو نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس میں احمد آباد میں انگلینڈ کے خلاف ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ناٹ آؤٹ 123 رنز بھی شامل تھے۔ راچن نے بعد میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بہت عمدہ اننگز کھیلی۔

خواتین کی آل راؤنڈر کیر 67 کی اوسط سے 541 رنز کے ساتھ ٹیم کی سب سے زیادہ ون ڈے رنز بنانے والی کھلاڑی تھیں، انہوں نے اپنی تیسری اور چوتھی سنچری بھی بنائی۔ وہ 42 کی اوسط اور 118 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 252 رنز کے ساتھ ٹیم کی مشترکہ طور پر ٹی۔ٹوئنٹی وکٹ لینے والی اور دوسری سب سے زیادہ ٹی۔ٹوئنٹی رنز بنانے والی کھلاڑی بھی تھیں۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی 32ویں ٹیسٹ سنچری بنانے والے کین ولیمسن کو ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر منتخب کیا گیا۔ ڈیرل مچل نے مینز ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا جبکہ مچل سینٹنر نے ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا۔

راچن رویندر رچرڈ ہیڈلی میڈل جیتنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے جبکہ امیلیا کیر نے مسلسل دوسرے سال ڈیبی ہاکلے میڈل جیتا۔ مزید برآں، کیر نے ون ڈے اور ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیتا ہے۔ کرس براؤن کو جی جے گارڈنر ہومز نیوزی لینڈ امپائر آف دی ایئر سے نوازا گیا۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ راچن رویندرا کے نام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.