دوحہ:قطر کے دارالحکومت دوحہ میں واقع لوسیل اسٹیڈیم میں میزبان قطر اور اردن کی ٹیموں کے درمیان ای ایف سی کپ 2024 کا فائنل میچ کھیلا گیا۔دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کی کوشش کی ۔شروعات سے ہی دونوں جانب سے پے در پے حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔
کھیل کے 22 ویں منٹ پر قطر کو پنالٹی ملی۔اکرم عافیف نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے میزبان ٹیم قطر کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ایک صفر کے خسارے کے باوجود اردن نے جارحانہ حکمت اپنائے رکھتے ہوئے قطر پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
پہلے ہاف میں اردن کی ٹیم کی تمام تر کوششوں کے باوجود اسکور برابر نا ہوسکی۔پہلے ہاف کے اختتام پر قطر کی اردن پر ایک صفر کی سبقت برقرار رہی ۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ انداز میں کھیل دیکھنے کو ملا۔
کھیل کے 67 ویں منٹ پر اذان النعمیت نے گول کرکے اردن کو ایک ایک گول کی برابری پر لاکھڑا کردیا۔چھ منٹ بعد ہی قطر کو ایک اور پنالٹی مل گئی۔ اس مرتبہ بھی اکرم عافیف نے غلطی کئے بغیر گیند کو جال میں ڈال کر قطر کو ایک بار پھر 2۔1 کی سبقت دلا دی۔کھیل کے انجوری ٹائم 5+95 ویں منٹ پر قطر کو ایک اور پنالٹی ملی اور اس مرتبہ بھی اکرم عافیف نے پنالٹی کو گول میں بدل کر قطر کو 3۔1 کی سبقت دلائی۔
یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست، آسٹریلیا کا خطاب پر قبضہ
اس میچ میں قطر کو یہ مسلسل تیسری پنالٹی ملی۔اے ایف سی ایشین کپ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم نے مقررہ وقت میں تمام گول پنالٹی کے ذریعہ کیا ہے۔مقررہ وقت میں اکرام عافیف کے تین پنالٹی کے ذریعہ کئے گئے گول کی مدد سے قطر نے اردن کو 1۔3 گول سے شکست دے کر اے ایف سی ایشین کپ کا خطاب جیت لیا۔