ETV Bharat / sports

یوراج، ہربھجن اور سریش رینا کے خلاف معذور لوگوں کا مذاق اڑانے پر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج - Mocking Disabled People - MOCKING DISABLED PEOPLE

یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور سریش رینا تینوں سابق کرکٹرز کے خلاف دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک ویڈیو میں معذور افراد کا مذاق اڑایا ہے۔ جس کے بعد ہربھجن سنگھ نے وائرل ویڈیو پر معافی بھی مانگ لی ہے۔

police complaint against yuvraj harbhajan and raina for mocking people with disabilities
یوراج، ہربھجن اور سریش رینا کے خلاف معذور لوگوں کا مذاق اڑانے پر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج (Etv Bharat)
author img

By PTI

Published : Jul 15, 2024, 8:57 PM IST

Updated : Jul 15, 2024, 9:10 PM IST

نئی دہلی: سابق کرکٹرز ہربھجن سنگھ، سریش رینا، یوراج سنگھ اور گورکیرت مان کے خلاف انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں معذور افراد کا مذاق اڑانے پر پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ یہ شکایت نیشنل سینٹر فار پروموشن آف ایمپلائمنٹ فار ڈس ایبلڈ پیپل (این سی پی ای ڈی پی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارمان علی نے امر کالونی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے۔

کرکٹرز کے علاوہ میٹا انڈیا کے نائب صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر سندھیا دیو ناتھن کے خلاف بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ میٹا کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے ایسے مواد کو پوسٹ کرنے کی اجازت دے کر انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ امر کالونی پولس اسٹیشن میں شکایت موصول ہوئی ہے، جس کی مزید تحقیقات کے لیے اس شکایت کو ضلع کے سائبر سیل کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

معاملہ کیا ہے؟

درحقیقت ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں انڈیا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد سابق کرکٹرز نے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔ جس میں، یووراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور رینا کو لنگڑاتے ہوئے اور پیٹھ پکڑتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ میچ کا ان کے جسم پر کیا اثر پڑا ہے۔

معذور افراد کے لیے آواز اٹھانے والے لوگوں نے اس ویڈیو کو قابل نفرت قرار دیا ہے۔ معذور افراد کے حقوق کے قومی فورم نے اس ویڈیو کو مکمل طور پر توہین آمیز قرار دیا۔ شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انسٹاگرام اپنے صارف کے رہنما خطوط پر عمل کرنے میں ناکام رہا ہے جس کی وجہ سے یہ توہین آمیز مواد سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا۔

شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کی یہ ویڈیو آئین ہند کے آرٹیکل 21 کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو ہر شخص کو عزت کے ساتھ جینے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔

ارمان علی نے حکام پر زور دیا کہ وہ ملوث افراد کے خلاف فوری اور مناسب کارروائی کریں اور عوامی شخصیات کو ان کے اعمال کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ارمان علی نے کہا کہ ان کرکٹرز کی جانب سے سادہ معافی کافی نہیں ہوگی، انہیں ان کے کیے کی سزا ملنی چاہیے۔

Last Updated : Jul 15, 2024, 9:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.