حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں ختم ہونے والے شطرنج اولمپیاڈ 2024 میں تاریخی فتح کے بعد بھارتی شطرنج ٹیم سے ملاقات کی۔ بوڈاپیسٹ میں مرد و خواتین کی ٹیموں نے 45ویں شطرنج اولمپیاڈ میں سونے کے تمغے جیتے تھے۔ مردوں کی ٹیم نے سلووینیا کو شکست دی تھی جبکہ خواتین کی ٹیم نے آذربائیجان کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔ اس کے علاوہ ڈی گوکیش، ارجن ایگاسی، دیویا دیشمکھ اور ونتیکا نے انفرادی گولڈ میڈل جیتے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں وزیر اعظم نریندر مودی نے شطرنج کے چیمپئن سے ملاقات کی اور آر ویشالی، ڈی ہریکا، تانیہ سچدیو، ودیت گجراتی، ارجن ایریگیسی، پرگناندھا جیسے شطرنج کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔
Watch: The champions of the 45th FIDE Chess Olympiad share their views after interacting with PM Narendra Modi pic.twitter.com/QaVRTyEtBa
— IANS (@ians_india) September 26, 2024
بات چیت کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے پی ایم مودی کو شطرنج کا بورڈ پیش کیا اور اس کے بعد پرگناندھا اور ایریگیسی نے شطرنج کا ایک چھوٹا سا کھیل بھی کھیلا، جس میچ نے پی ایم مودی کو کافی متاثر کیا۔ اس سے قبل وزارت کھیل نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں بھارتی کھلاڑی اپنے ہوٹل سے نکل کر وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے جاتے ہوئے نظر آرہے تھے۔
واضح رہے کہ بھارتی مردوں کی ٹیم نے بوڈاپیسٹ میں ممکنہ 22 میں سے 21 پوائنٹس حاصل کیے۔ ٹیم نے اپنی جیت کا جشن گکیش اور دیویا دیشمکھ کے ساتھ خصوصی واک کے ساتھ منایا جن کو ٹورنامنٹ جیتنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔ گوکیش نے ہندوستان کی مہم میں فیصلہ کن کردار ادا کیا کیونکہ اس نے اوپن کیٹیگری میں 11 میں سے 10 راؤنڈ جیتے تھے۔