ETV Bharat / sports

اولمپکس کی میزبانی کرنا بھارت کا خواب ہے، لال قلعہ سے وزیراعظم کا اعلان - PM Modi on Hosting Olympics

بھارت آج 78ویں یوم آزادی کا جشن منا رہا ہے، اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد نے ثابت کیا ہے کہ ہمارے پاس بڑے پیمانے پر تقریبات منعقد کرنے کی صلاحیت ہے۔

PM Modi announces from Red Fort on 78th independence day, Hosting the Olympics is India's dream
اولمپکس کی میزبانی کرنا بھارت کا خواب ہے، لال قلعہ سے وزیراعظم کا اعلان (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 15, 2024, 12:20 PM IST

Updated : Aug 15, 2024, 5:58 PM IST

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے 15 اگست کو 78ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب میں 2036 کے اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے بھارت کی مضبوط کوششوں کا اعادہ کیا اور کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت نے کبھی بھی اولمپک گیمز کی میزبانی نہیں کی ہے۔

لال قلعہ کی فصیل سے پی ایم مودی نے ہم وطنوں کو یقین دلایا کہ 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کرنے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد نے ثابت کیا ہے کہ ہمارے پاس بڑے پیمانے پر تقریبات منعقد کرنے کی صلاحیت ہے اور 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کرنا بھارت کا خواب ہے۔

پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والا پورا بھارتی دستہ یوم آزادی منانے کے لیے لال قلعہ پر موجود تھا۔ اس موقع پر پی ایم مودی نے پیرس اولمپکس میں ملک کا سر فخر سے بلند کرنے والے کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پول باندھے اور انھیں مبارکباد دی۔

انہوں نے ان بھارتی دستے کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا جو پیرا اولمپکس 2024 میں حصہ لینے کے لیے چند دنوں میں پیرس روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون نے بھی اولمپک گیمز کی میزبانی میں بھارت کی دلچسپی کی حمایت کی ہے۔ پیرس اولمپکس کے اختتام کے بعد جیو سنیما سے بات کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ بھارت میں اولمپک گیمز جیسے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنے کی صلاحیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترقی یافتہ ہندوستان، 75 ہزار نئی میڈیکل سیٹیں اور یکساں سول کوڈ سمیت پی ایم مودی کی تقریر کی اہم باتیں

Last Updated : Aug 15, 2024, 5:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.