ETV Bharat / sports

بابراعظم کو بطور کپتان واپس لانے کی کوشش - Pakistan Cricket - PAKISTAN CRICKET

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابراعظم کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی کے نئے چیئرمین محسن نقوی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی بھی کی گئی ہے۔

Babar Azam
بابراعظم
author img

By PTI

Published : Mar 27, 2024, 4:42 PM IST

اسلام آباد: ایسا محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیئرمین شپ کی تبدیلی کے بعد بورڈ نے شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی کی قومی ٹیم کی قیادت کرنے کی صلاحیت پر اپنا اعتماد کھو دیا ہے اور ان کے لیے سابق کپتان بابر اعظم ایک بار پھر ٹیم کی کپتانی کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔

گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران پاکستان ٹیم گروپ مرحلے سے باہر ہونے کے بعد بابر نے تمام فارمیٹس میں پاکستانی کپتانی چھوڑ دی تھی۔ جس کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ فارمیٹ میں اور شاہین کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کپتان بنایا گیا۔

پی سی بی تھنک ٹینک کے ذرائع نے بتایا کہ بورڈ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ ابھی کپتان کے طور پر کوئی قابل عمل آپشن دستیاب نہیں ہے اور بابر ہی دوبارہ ٹیم کی قیادت کرنے کا بہترین انتخاب ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بابر کے یہاں کچھ لوگوں کو یہ جاننے کے لیے بھیجا گیا ہے کہ آیا وہ دوبارہ چارج لینے کے لیے تیار ہیں۔ بابر نے کچھ تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ بظاہر وہ بورڈ کے چیئرمین سے کچھ یقین دہانی چاہتے ہیں۔

شاہین شاہ، ذکا کے دور میں پاکستان کرکٹ کے بطور ٹی ٹوئنٹی کپتان کے طور پر دیکھے جاتے تھے کیونکہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے لیے دو فائنل جیتے تھے۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ وہ بورڈ میں تبدیلی کے ساتھ ہی اپنی کپتانی کی صلاحیت بھی کھو بیٹھے۔

شاہین نہ صرف نیوزی لینڈ میں بطور کپتان اپنی پہلی سیریز چار ایک سے ہار گئے، بلکہ اس سال پی ایس ایل میں لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے رہا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ موجودہ چیئرمین محسن نقوی سابق کھلاڑیوں کے مشورے پر بہت زیادہ انحصار کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عماد وسیم اور محمد عامر جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ سے واپسی کے ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ چیئرمین بابر کے ساتھ جلد ہی ان دونوں سے ملاقات کریں گے تاکہ غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بار بار کپتان بدلنے کی عادت پرانی ہے: ایان چیپل

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.