لاہور: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد دونوں سابق کرکٹروں کو ان کے عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان منز اور ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن عبدالرزاق اور منز ٹیم کی سلیکٹر پینل میں شامل وہاب ریاض کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
PCB chairman Mohsin Naqvi held a meeting with former Pakistan cricketers in Lahore on Monday to discuss player development, strategies for strengthening domestic cricket and the performance of the national team. pic.twitter.com/RuA2HeNgm1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 9, 2024
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی جائے گی۔کارکردگی کی بنیاد پر کسی کو عہدے پر برقرار رکھا جائے اور اس کو فارغ کیا جا سکتا ہے۔
غور طلب ہے کہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی۔ ٹیم کو پہلے راونڈ سے ہی باہر ہونا پڑا تھا۔
اس کے علاوہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ کھیلنے والی ٹیم امریکہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے باعث سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھنے لگے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی خواتین ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں افریقہ کو 10 وکٹوں سے شکست دی، سیریز میں 1-1 سے برابر
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذمہ داروں پر بھی تنقید ہونے لگی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ گزشتہ چند برسوں کے دوران کئی سلیکشن کمیٹی میں کئی بڑے نام شامل کئے تھے جن میں انضمام الحق، مصباح الحق،ہارون رشید،محمد وسیم جیسے سابق کھلاڑی ہیں۔