ETV Bharat / sports

بابر اعظم کو پھر سے کپتانی دینے کا فیصلہ - PCB On Babar Azam - PCB ON BABAR AZAM

Babar Azam Captain: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔ بابر اعظم کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر کرنے کے لیے کئی دنوں سے بات چیت چل رہی تھی۔

بابر اعظم کو پھر سے کپتانی دینے کا فیصلہ

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 29, 2024, 4:27 PM IST

اسلام آباد:امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ 2024 سے عین قبل پاکستان کرکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔نئے کرکٹنگ سیزن کی شروع ہونے سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کا کپتان تبدیل کردیا، بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بابراعظم اگلے ماہ شروع ہونے والے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں کپتانی کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد باقاعدہ طور پر اعلان کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم کو بطور کپتان واپس لانے کی کوشش - Pakistan Cricket

یاد رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی دکھانے کے بعد 15 نومبر 2023 میں بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس سے استعفیٰ دےدیا تھا، استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ٹی20 ٹیم کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کیا تھا۔ تاہم پاکستان سپر لیگ (ن) میں لاہور قلندرز کی ٹیم کے لیے بطور کپتان ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی تھی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.