ETV Bharat / sports

پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب کب، کہاں اور کیسے دیکھ سکتے ہیں، کیا کچھ خاص ہوگا؟ - Paris Olympics Closing Ceremony - PARIS OLYMPICS CLOSING CEREMONY

تقریباً تین ہفتوں کے دلچسپ مقابلے کے بعد پیرس اولمپکس 2024 کا اختتام پیر کو ہوگا۔ پسٹل کوئین منو بھاکر اور دی انڈیئن وال کے نام سے مشہور پی آر سریجیش کو اختتامی تقریب کے لیے بھارتی پرچم بردار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

Paris Olympics Closing Ceremony
پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب کب، کہاں اور کیسے دیکھ سکتے ہیں، کیا کچھ خاص ہوگا؟ (AFP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 11, 2024, 6:57 PM IST

پیرس: تقریبا تین ہفتوں تک جاری رہنے والا اولمپک گیمز اسٹیڈ ڈی فرانس میں شاندار تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہونے کو ہے۔ دریائے سین پر منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب کے برعکس اختتامی تقریب کا انعقاد ایک روایتی تقریب کے ساتھ ہوگی، جسے دیکھنے کے لیے تقریباً 80 ہزار شائقین جمع ہوں گے۔

منوبھاکر اور سریجیش بھارتی پرچم بردار ہوں گے

اختتامی تقریب کے لیے بھارت نے منو بھاکر اور پی آر سریجیش کو قومی پرچم بردار کے طور پر نامزد کیا ہے۔ منو نے پیرس گیمز میں شوٹنگ میں 2 کانسے کے تمغے جیتے ہیں جبکہ دنیا بھر کے ہاکی کے بہترین گول کیپرز میں سے ایک پی آر سریجیش نے کچھ شاندار بچاؤ کر کے ہاکی ٹیم کو کانسے کا تمغہ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا اور یہ ان کا آخری گیم بھی تھا۔

منو نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا اور 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم میں سربجوت سنگھ کے ساتھ دوسرا کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ سریجیش نے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں اسپین کے خلاف بھارت کی 2-1 سے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں کیا خاص ہوگا؟

پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں اولمپک مشعل کو بجھا دیا جائے گا اور اولمپک پرچم کو اگلے اولمپک گیمز میں استعمال کے لیے لاس اینجلس 2028 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فرانسیسی تھیٹر ڈائریکٹر تھامس جولی اختتامی تقریب میں فرانسیسی اور امریکی ثقافتوں کی نمائش کریں گے۔ فضائی ڈسپلے، روشنی کے کچھ شاندار مظاہرے اور مشہور شخصیات کی موجودگی پیرس گیمز کی اختتامی تقریبات کا حصہ ہوں گی۔

  • پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب بھارتی وقت کے مطابق 12 اگست کو رات ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگی۔
  • اختتامی تقریب اسٹیڈ ڈی فرانس میں منعقد ہوگی۔
  • اختتامی تقریب Sports18 1 SD اور Sports18 1 HD ٹی وی چینلز پر نشر کی جائے گی۔
  • اختتامی تقریب کی لائیو اسٹریمنگ دیکھنے کے خواہشمند ناظرین کو جیوسنیما ایپ اور ویب سائٹ کا رخ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس میں میڈل جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں پر ایک نظر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.