پیرس: ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس میں خواتین کی 50 کلوگرام ریسلنگ میں اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں یوکرینی حریف اوکسانا لیواچ کو 7-5 سے شکست دے دی ہے۔ جس کے ساتھ وہ اب سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ ونیش نے جس یوکرینی پہلوان کو شکست دی ہے وہ 2018 کی عالمی چیمپئن شپ میں 50 کلوگرام میں کانسے کا تمغہ جیت چکی ہے اور 2019 میں یورپی چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتی تھی۔
Women's Freestyle 50 kg Quarter-Finals👇🏻
— SAI Media (@Media_SAI) August 6, 2024
After upsetting #Tokyo2020 gold medallist🥇 Susaki, @Phogat_Vinesh 🇮🇳 next outclasses Ukraine's🇺🇦 Oksana Livach 7-5 in the quarter-finals to advance to the semis of the #Paris2024Olympics.
With this win, Vinesh is now just one win away… pic.twitter.com/8iO5BeH2Hu
اس میچ سے ٹھیک ایک گھنٹہ قبل پری کوارٹر فائنل میں ونیش پھوگاٹ نے ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ مڈلسٹ جاپان کی پہلوان سوساکی کو شکست دی تھی۔ سوساکی 2010 سے اب تک صرف پانچ مقابلے ہاری ہیں اور اس نے 2017، 2019، 2022 اور 2023 میں عالمی چیمپئن شپ کا طلائی تمغہ بھی جیتا ہے۔
بھارت کے سب سے کامیاب پہلوانوں میں سے ایک ونیش پھوگاٹ تیسری بار اولمپکس میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان سے بھی بھارت کو میڈل کی کافی زیادہ امیدیں ہیں۔ 2016 اور 2020 کے پچھلے دو اولمپکس میں ونیش کی مہم متاثر کن تھی کیونکہ وہ بالترتیب 10 ویں اور نویں نمبر پر رہی تھیں۔
آج جیولن تھرو کے کوالیفیکیشن کے میچ سے بھی بھارت کے لیے اچھی خبر آئی جب نیرج چوپڑا نے 89.34 میٹر کی زبردست تھرو پھینک کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ جس کی وجہ سے بھارت کو اب ان دونوں کھلاڑیوں سے میڈل کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔