پیرس: بیڈمنٹن میں تمغے کے لیے بھارت کے سب سے مضبوط دعویدار ساتوک سائراج اور چراغ شیٹی نے پیرس اولمپکس کے مردوں کے ڈبلز مقابلے کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد باہر ہوگئے ہیں۔
بھارت کی اس اسٹار شٹلر جوڑی کو جمعرات کو کھیلے گئے بیڈمنٹن مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میچ میں ملائیشیا سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ ملائیشیا کی جوڑی نے بھارتی جوڑی کو 21 - 13، 14 -21 اور 21 - 16 سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ملائیشین جوڑی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
ملائیشیا کی جوڑی کو پہلے سیٹ میں بھارتی جوڑی نے 21 - 13 سے شکست دی لیکن ٹوکیو 2020 کی کانسے کا تمغہ جیتنے والی ملائیشیا کی چیا سو نے دوسرے سیٹ میں شاندار واپسی کی اور دوسرے اور تیسرے سیٹ میں بھارتی جوڑی کو شکست دے دی۔
🇮🇳😭 𝗦𝘁𝗶𝗹𝗹 𝗰𝗮𝗻'𝘁 𝗯𝗲𝗹𝗶𝗲𝘃𝗲 𝘁𝗵𝗲𝘆 𝗹𝗼𝘀𝘁! One of India's biggest medal prospects, Satwik & Chirag faced a quarter-final exit at #Paris2024 following a defeat against the duo of Aaron & Wooi Yik Soh.
— India at Paris 2024 Olympics (@sportwalkmedia) August 1, 2024
🥺 Hopefully, the rest of our badminton contingent fares a bit… pic.twitter.com/9gv0c5tcN4
تیسرا سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور اسکور 14-14 تک برابر رہا۔ لیکن وقفے کے بعد بھارتیجوڑی نے اپنی رفتار کھو دی اور صرف دو پوائنٹس حاصل کرسکے۔ آخر میں اس جوڑی کو 21 - 16 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس سے قبل پیرس اولمپکس کے چھٹے دن بھارت کی نوجوان اسٹار ٹیبل ٹینس کھلاڑی شریجا اکولا اور مانیکا بترا خواتین کے انفرادی ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں ہار کر پیرس اولمپکس میں سنگلز ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ جبکہ باکسنگ میں اسٹار باکسر نکہت زرین بھی خواتین کے 50 کلوگرام مقابلے میں پری کوارٹر فائنل مقابلے میں چینی باکسر سے شکست کھا کر باہر ہوگئیں۔ اس کے علاوہ ٹوکیو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم کو بھی دفاعی چیمپئن بیلجیئم کے خلاف 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لیکن اس دن بھارت کو ایک تمغہ بھی ملا۔ شوٹر سوپنل کسالے نے 50 میٹر ایئر رائفل تھری پوزیشنز میں کانسے کا تمغہ جیت کر بھارت کو تیسرا میڈل دلانے میں کامیاب رہے۔