پیرس: پیرس اولمپکس کے تیسے دن بھارت کو کئی تمغوں کی امید تھی، ان میں سے ایک شوٹر رمیتا جندال بھی تھیں، لیکن انھوں نے فائنل راونڈ میں ساتویں پوزیشن پر اختتام کیا۔ جس کی وجہ سے تمغہ جیتنے کا خواب رمیتا کے ساتھ ساتھ بھارت کا بھی ٹوٹ گیا۔ قابل ذکر ہے کہ فائنل راونڈ میں ٹاپ تھری کھلاڑیوں کو ہی میڈل دیا جاتا ہے۔
اب بھارت کو شوٹنگ میں ہی 10 میٹر ایئر رائفل مینز فائنل کے میچ کا انتظار ہے۔ جس میں بھارتی شوٹر ارجن بابوتا ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اگر وہ فائنل میں ٹاپ تھری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ بھی بھارت کو ایک میڈل دلانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہہ پہر 3:30 بجے شروع ہوگا۔
وہیں دوسری جانب منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسے کے تمغے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ جس سے بھارت کو میڈل کی امیدیں بڑھ گئی ہے۔ منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے مجموعی طور پر 580 اسکور بنائے۔ جبکہ سنگوان اور ارجن چیمہ دوسری بھارتی جوڑی اس اونٹ سے باہر ہوگئی ہے کیونکہ انھوں نے مجموعی طور پر 576 کا اسکور کیا تھا اور وہ 10ویں پوزیشن پر رہے۔
قابل ذکر ہے گزشتہ روز خواتین کے دس میٹر ایئر پسٹل میں منو بھاکر نے بھارت کو پہلا تمغہ دیا تھا۔ انھوں نے فائنل راونڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھیں، جس کی وجہ سے انھوں نے کانسے کے تمغے پر قبضہ کرکے تاریخ رقم کردی۔