سینٹ ایٹین (فرانس): مراکش کے شائقین نے پیرس اولمپکس مردوں کے فٹ بال مقابلے کے افتتاحی میچ میں ارجنٹائنا کے ذرئعہ کئے گئے گول کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میدان میں داخل ہوگئے۔شائقین کا الزام تھا کہ یہ گول آف سائیڈ ہے۔ہنگامہ آرائی کے سبب چند منٹوں تک کھیل رکا رہا۔
All the feels! The emotion is real! 🥹#Paris2024 | #Football pic.twitter.com/0cOsN09cv7
— The Olympic Games (@Olympics) July 24, 2024
کھیل دوبارہ شروع ہونے سے چند لمحے پہلے ریفری نے وی اے آر کے ذرئعہ ارجنٹائنا کے گول کا جائزہ لیا۔ریفری نے ارجنٹائنا کے گول کو آف سائیڈ قرار دے دیا۔اولمپکس کے فٹبال مقابلے کے پہلے میچ میں مراکش نے 2-1 سے فتح اپنے نام کی۔
اس سے پہلے مراکش اور ارجنٹائنا کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کوملا۔دونوں ٹیموں نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کے لئے ایک دوسرے پر پے درپے حملے کئے۔پہلے ہاف کے انجوری ٹائم 46 ویں منٹ پر رحیمی نے گول شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گول کرکے مراکش کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔
دوسرے ہاف میں ارجنٹائنا نے حریف ٹیم پر دباو بنانے کی کوشش کی مگر دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہے۔دوسرے ہاف کے 50 ویں منٹ پر مراکش کو پنالٹی ملی،رحیمی نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے مراکش کو 0۔2 کی برتری دلا دی۔
کھیل کے 60 ویں منٹ پر سیمون گیلاینو نے گول کرکے ارجنٹائنا کو میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کی۔کھیل کے مقررہ وقت ارجنٹائنا نے اسکور برابر کرنے کی کوشش کی مگر مراکش کے دفاعی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی سامنے ان کی ایک نا چلی۔
تنازع شروع ہوا:
کھیل کے مقررہ وقت کے اختتام پر ریفری نے 15 منٹوں کا ایکسٹرا ٹائم دیا۔اس پر مراکش کے شیدائیوں نے زبردست ناراضگی کا اظہار کیا۔مراکش کے کھلاڑیوں نے بھی اس کی تنقید کی۔کھیل کے 105 ویں منٹ پر سیمون گیلاینو نے گول کرکے ارجنٹائنا کو 2۔2 کی برابری لا کھڑا کردیا۔مراکش کے کھلاڑیوں نے گول کو آف سائیڈ قرار دینے کا مطالبہ کیا۔
اسٹیڈیم میں مراکش کے شائقین نے آف سائیڈ گول کے خلاف احتجاج شروع کردیا،مراکش کے شائقین میدان میں گھنس آئے۔شدید مخالفت کے بعد ریفری نے وی اے آر کے ذرئعہ گول کا جائزہ لیااور اسے آف سائیڈ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی خواتین تیراندازی ٹیم نے براہ راست کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا
اولمپکس 2024 کے فٹبال مقابلے کے دوسرے میچ میں عراق نے یوکرین کو ایک دلچسپ مقابلے میں 1۔2 گول سے شکست دے دی۔اس کے علاوہ مصر اور جمہوریہ ڈومینیکن کا میچ 1۔1 گول کی برابری پر ختم ہو گیا۔