پیرس: منو بھاکر نے اولمپک گیمز کے ایک ہی ایڈیشن میں دو تمغے جیتنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی بن گئیں ہیں۔ پیرس اولمپکس کے چوتھے دن بھارتی شوٹر منو بھاکر اور سربجوت سنگھ 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل منو بھاکر نے 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔
𝐌𝐚𝐧𝐮 𝐁𝐡𝐚𝐤𝐞𝐫 𝐜𝐫𝐞𝐚𝐭𝐞𝐬 𝐇𝐈𝐒𝐓𝐎𝐑𝐘 🔥🔥🔥
— India_AllSports (@India_AllSports) July 30, 2024
She becomes 1st EVER Indian athlete to win 2 Olympic medals in a single edition post Independence.
A STAR ✨✨✨ #Paris2024 #Paris2024withIAS pic.twitter.com/v1MANrvcvf
اس کے علاوہ منو بھاکر انفرادی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر شوٹنگ میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئیں تھیں۔ منو بھاکر کی جیت اس لیے بھی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ٹوکیو میں ان کو پستول کی خرابی کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا تھا اور اس وقت وہ بھارت کی جانب سے تمغے کی دعویداروں میں سے ایک سمجھی جاتی تھیں۔
واضح رہے کہ منو بھاکر اب پی وی سندھو کے بعد دو اولمپک تمغے جیتنے والی تیسری بھارتی خاتون بھی بن گئیں ہیں۔ اس کامیابی کے بعد وزیراعظم سمیت کئی معروف شخصیات شوٹرز کو اس کامیابی پر مبارکباد دے رہے ہیں۔
Our shooters continue to make us proud!
— Narendra Modi (@narendramodi) July 30, 2024
Congratulations to @realmanubhaker and Sarabjot Singh for winning the Bronze medal in the 10m Air Pistol Mixed Team event at the #Olympics. Both of them have shown great skills and teamwork. India is incredibly delighted.
For Manu, this… pic.twitter.com/loUsQjnLbN
وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اولمپکس میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر منو بھکر اور سربجوت سنگھ کو مبارکباد۔ دونوں نے بڑی مہارت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے۔ جس سے بھارت بہت زیادہ خوش ہے۔ منو کے لیے یہ ان کا لگاتار دوسرا اولمپک تمغہ ہے، جو ان کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔
صدر دروپدی مرمو نے دوںوں شوٹر کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک ہی اولمپک گیمز میں دو تمغے جیتنے والی بھارت کی پہلی خاتون شوٹر بن گئی ہیں۔ اس نے ہمیں بہت فخر محسوس کرایا ہے۔ میں ان کو اور سربجوت سنگھ کو مستقبل میں بہت سی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہوں۔
اولمپک میں بھارت کے سابق گولڈ میڈلسٹ ابھینو بندرا نے بھی تمغہ جیتنے پر دونوں شوٹرز کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا، منو اور سربجوت آپ نے وہ کر دکھایا جو اس سے پہلے کسی بھارتی شوٹنگ جوڑی نے نہیں کیا۔ آپ اس لمحے کا لطف اٹھائیں۔