حیدرآباد: پیرس اولمپکس میں بھارت کو تسیرے تمغے کی امیدیں اس وقت جاگ اٹھیں جب اسٹار شوٹر سوپنل کسالے نے 50 میٹر ایئر رائفل تھری پوزیشنز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ بدھ کو کھیلے گئے کوالیفکیشن ایونٹ میں کسالے نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ جس کی وجہ سے انھوں نے اس ایونٹ کے فائنل راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
جبکہ دوسرے بھارتی شوٹر ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر اسی ایونٹ کے کوالیفیکیشن راونڈ میں11 ویں نمبر پر رہے۔ جس کی وجہ سے وہ فائنل راونڈ سے باہر ہوگئے۔ کیونکہ صرف ٹاپ آٹھ نشانے باز ہی فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرتے ہیں۔
50 m Rifle 3P Men's Qualification
— SAI Media (@Media_SAI) July 31, 2024
Swapnil Kusale finishes 7th with a total score of 590 and qualifies for the final.
Aishwary Pratap Singh Tomar finishes 11th with a total score of 589.
Top 8 from this round qualify for the final.
As more Indian players will play their… pic.twitter.com/rWD8k0Wvcc
اس ایونٹ کا فائنل راونڈ جمعرات کو دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔ جب بھارت پیرس اولمپکس میں اپنا تیسرا تمغہ جیتنے کا خواب دیکھے گا۔ اس سے قبل اس اولمپکس میں منو بھاکر نے خواتین کے انفرادی دس میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ جس کے بعد وہ اولمپکس میں شوٹنگ میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئیں۔
اس کے علاوہ منو-سربجوت کی جوڑی نے دس میٹر ایئر پسٹل کے مکسڈ ٹیم میں کانسے کا تمغہ جیت کر بھارت کو دوسرا میڈل دلایا تھا۔ منو کی اپنے تیسرے اولمپک تمغے کی تلاش اس وقت شروع ہوگی جب وہ 25 میٹر پسٹل مقابلے میں حصہ لیں گی۔