پیرس: پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب سے ایک دن قبل بھارتی ٹیم جمعرات سے تیر اندازی کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ بھارت کے تمام 6 مرد اور خواتین تیر اندازی کے کوالیفکیشن راؤنڈ میں شرکت کریں گے۔
اولمپکس کی تاریخ میں تیر اندازی میں اپنے پہلے تمغے کے لیے بھارت کی تلاش دوپہر 1 بجے خواتین کے انفرادی اور ٹیم مقابلوں سے شروع ہوگی۔ اس کے بعد مردوں کے انفرادی، ٹیم اور مکسڈ ٹیم کے مقابلے شام 5:45 بجے ہوں گے۔
𝘞𝘌 𝘈𝘙𝘌 𝘙𝘌𝘈𝘋𝘠!!!
— SAI Media (@Media_SAI) July 24, 2024
The Indian #Archery🏹 team is all set to get India's campaign underway at #ParisOlympics2024🥳
Let's get together to chant #Cheer4Bharat🇮🇳
Take a look at the events scheduled for tomorrow👇 #OlympicsOnJioCinema pic.twitter.com/97w6PsJfPC
لندن 2012 کے بعد پیرس اولمپکس اس طرح کا پہلا ایونٹ ہے، جس میں بھارت اپنی پوری طاقت کے ساتھ اولمپک تیر اندازی کے مقابلوں میں اتر رہا ہے۔ تیر اندازوں کو آج امید ہے کہ وہ اچھی رینکنگ حاصل کریں گے، تاکہ وہ ابتدائی راؤنڈ میں مخالفین کو آسانی سے شکست دے سکیں۔
آج ہونے والا یہ کوالیفکیشن راؤنڈ بھارتی ٹیم کے لیے اہم ہوگا۔ بھارتی ٹیم اکثر نچلے مقام پر رہتی ہے جس کی وجہ سے انھیں ناک آؤٹ مرحلے میں جنوبی کوریا جیسی مضبوط ٹیم سے سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Paris Olympics: First Indian action today in Archery in the ranking rounds for both Individual Men and Women.
— India_AllSports (@India_AllSports) July 25, 2024
➡️ 1300 hrs IST: Women: Deepika Kumari, Ankita Bhakat, Bhajan Kaur.
➡️ 1745 hrs IST: Men: Dhiraj Bommadevara, Tarundeep Rai, Pravin Jadhav.
As its a ranking round,… pic.twitter.com/bz16gvpV85
بھارتی تیر اندازی ٹیم:
مرد: تروندیپ رائے، دھیرج بومادیورا اور پروین جادھو
خواتین: دیپیکا کماری، بھجن کور اور انکیتا بھکتا
آج ہونے والے اولمپک تیر اندازی کے مقابلے:
بھارتی وقت کے مطابق
خواتین کا انفرادی میچ: دوپہر 1 بجے
خواتین کی ٹیم کا میچ: دوپہر 1 بجے
مردوں کا انفرادی میچ: شام 5:45
مکسڈ ٹیم کا میچ: شام 5:45
مردوں کی ٹیم کا میچ: شام 5:45
نوٹ: پیرس اولمپکس میں انڈیا کے تمام میچز کو اسپورٹ 18 چینل پر نشر کیا جاءے گا۔ جبکہ اس کی لائیو اسٹریمنگ جیو سنیما ایپ اور ویب سائٹ پر کی جائے گی۔