ETV Bharat / sports

پیرس اولمپکس کے تمغوں کی فہرست میں ہندوستان پاکستان سے پیچھے - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستان کی کارکردگی ٹوکیو اولمپکس سے بھی زیادہ مایوس کن ہے۔ہندوستان اس وقت تمغوں حاصل کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان سے نیچے ہے۔

پیرس اولمپکس کے تمغوں کی فہرست میں ہندوستان پاکستان سے پیچھے
پیرس اولمپکس کے تمغوں کی فہرست میں ہندوستان پاکستان سے پیچھے ((AP PHOTO))
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 10, 2024, 7:50 PM IST

پیرس : پیرس اولمپکس 2024 اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ اولمپکس 2024 کی اختتامی تقریب کل 11 اگست کو ہوگی۔ ہندوستان نے اس سال میڈل ٹیبل میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہی نہیں،ہندستان میڈل ٹیبل ٹیلی میں بھی پاکستان سے پیچھے ہے۔ یہ 40 سال بعد ایسا ہوا ہے جب ہندوستان میڈل ٹیبل میں پاکستان سے پیچھے ہے۔

اس سے قبل 1984 میں پاکستان میڈل ٹیبل میں ہندوستان سے اوپر تھا۔ اس سال پاکستان نے گولڈ میڈل جیتا تھا اور ہندوستان اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکا تھا۔ 1984 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان ہندوستان سے اوپر پہنچا ہے۔ اس وقت میڈل ٹیبل میں پاکستان 58ویں اور ہندوستان 69ویں نمبر پر ہے۔ 1984 میں پاکستان نے 25ویں پوزیشن پر کوالیفائی کیا تھا۔

ہندوستان نے اس سال اب تک صرف 6 تمغے جیتے ہیں۔ہندوستان کو اب تک ایک بھی گولڈ میڈل نہیں ملا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں اولمپک ریکارڈ بنا کر گولڈ میڈل جیتا اور دوسرے نمبر پر ہندوستان کے نیرج چوپڑا نے سلور میڈل حاصل کیا۔ ندیم کے سونے کے تمغے کے ساتھ ہی پاکستان میڈل ٹیبل میں ہندوستان سے اوپر چلا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ونیش پھوگاٹ کی اپیل پر آج آئے گا فیصلہ، سلور میڈل ملنے کی امید

دوسرے ممالک کی بات کریں تو میڈل ٹیبل میں چین اور امریکہ کے درمیان بررتری کی جنگ جاری ہے ۔ چین کے پاس کل 84 تمغے ہیں جن میں طلائی تمغہ 34 ، 27 چاندی اور 23 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ امریکہ 33 طلائی، 39 چاندی کے تمغے اور 41 کانسے کے تمغے جیت چکا ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا 18، جاپان 16 اور برطانیہ 14 تمغوں کے ساتھ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.