ETV Bharat / sports

بھارتی ہاکی ٹیم کو سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں 2-3 سے شکست، اب برانز میڈل کا مقابلہ اسپین سے ہوگا - PARIS OLYMPICS 2024

پیرس اولمپکس 2024 کے مردوں کے ہاکی سیمی فائنل میچ میں بھارت کو جرمنی کے ہاتھوں 3-2 سے شکست ہوئی ہے۔ اس شکست کے ساتھ بھارتی ٹیم کا 44 سال بعد ہاکی فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ بھارت اب 8 اگست کو اسپین کے خلاف کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گا۔

PARIS OLYMPICS 2024
بھارتی ہاکی ٹیم (AP Photo)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 7, 2024, 7:32 AM IST

Updated : Aug 7, 2024, 7:38 AM IST

پیرس (فرانس): پیرس اولمپکس 2024 کے مردوں کے ہاکی سیمی فائنل میں بھارت کو جرمنی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم کا 44 سال بعد ہاکی فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ بھارتی ٹیم کو ہاکی میں مسلسل دوسری بار اولمپک سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت اب 8 اگست کو اسپین کے خلاف کانسی کے تمغے کا میچ کھیلے گا۔

سیمی فائنل میچ میں بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ (7ویں منٹ)، سکھجیت سنگھ (36ویں منٹ) نے گول کیے۔ جرمنی کی جانب سے پیلاٹ گونزالو (18ویں منٹ)، روہر کرسٹوفر (27ویں منٹ) اور ملٹکاؤ مارکو (54ویں منٹ) نے گول کیے۔

  • بھارت نے پہلے کوارٹر میں 1-0 کی برتری حاصل کی:

بھارت نے جرمنی کے خلاف سیمی فائنل میچ کا آغاز شاندار انداز میں کیا اور دوسرے ہی منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل کیا لیکن بھارتی کپتان ہرمن پریت سنگھ گول کرنے سے محروم رہے۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم نے حملے جاری رکھے اور ہرمن پریت نے 7ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول پوسٹ میں تبدیل کرکے بھارت کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ اس سکور کے ساتھ پہلا کوارٹر ختم ہوا۔

  • جرمنی نے دوسرے کوارٹر میں زبردست واپسی کی:

کھیل کے پہلے کوارٹر تک بھارت سے 1-0 سے پیچھے رہنے کے بعد جرمنی نے دوسرے کوارٹر میں زبردست واپسی کی۔ جرمنی کے اسٹار ڈریگ فلکر پیلاٹ گونزالو نے 18ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ بھارت نے 23ویں منٹ میں گول کرنے کا سنہری موقع گنوا دیا۔ لیکن بھارت کے للت اپادھیائے نے گیند کو گول پوسٹ کے اوپر لگا دیا۔ اس کے بعد جرمن کھلاڑی روہر کرسٹوفر نے 27ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک پر گول کر کے اپنی ٹیم کو ہاف ٹائم تک 2-1 سے آگے کر دیا۔

  • بھارت نے تیسرے کوارٹر میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا:

بھارت کو تیسرے کوارٹر کے پہلے 4 منٹ میں 2 پنالٹی کارنر ملے لیکن دونوں بار ہرمن پریت گول کرنے سے محروم رہے۔ بھارت نے اس دوران جرمنی پر اپنا تسلط برقرار رکھا اور 36ویں منٹ میں ایک اور پنالٹی کارنر حاصل کیا۔ اس بار ہرمن پریت نے ایک بہترین گراؤنڈ فلک کیا اور الرٹ سکھجیت نے گیند کو ڈیفلیکٹ کیا، گیند جرمن گول کیپر ڈیننبرگ کے پاس سے گزر گئی۔ اس شاندار گول کے ساتھ بھارت نے اسکور 2-2 سے برابر کر دیا۔

  • چوتھے کوارٹر میں دلچسپ مقابلہ:

چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ 46ویں منٹ میں جرمنی کو پنالٹی کارنر ملا، جس پر بھارت کے تجربہ کار گول کیپر وویک نے گول لائن پر شاندار سیو کیا۔ 51ویں منٹ میں جرمنی کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا جسے بھارتی گول کیپر سریجیش نے بچا لیا۔ لیکن اس کوارٹر میں جرمنی نے اپنا حملہ آور کھیل جاری رکھا اور پھر 54ویں منٹ میں جرمنی کے ملٹکاؤ مارکو نے شاندار فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں 3-2 سے آگے کر دیا۔ یہ گول فیصلہ کن ثابت ہوا اور 3 مرتبہ کے اولمپک چیمپئن جرمنی نے بھارت کو شکست دے کر فائنل میں جگہ حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہندوستانی ہاکی ٹیم سے 44 برس بعد اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے کی امید

ہندوستانی ہاکی ٹیم کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا

Last Updated : Aug 7, 2024, 7:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.