ETV Bharat / sports

خواتین کھلاڑی یہاں خوبصورتی کی وجہ سے نہیں بلکہ شاندار ایتھیلیٹ کی وجہ سے ہیں، کیمرہ آپریٹرز کو نئی ہدایات - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

اولمپکس کے سرکاری نشریاتی ادارے نے کیمرہ آپریٹرز کو پیرس اولمپکس میں خواتین کھلاڑیوں کی ایسی تصویر بنانے کے خلاف خبردار کیا ہے جس میں فحش اور جنس پرستی کا عنصر نمایاں ہو۔ اولمپک براڈکاسٹنگ سروسز کے سربراہ نے کہا کہ یہاں خواتین اپنی خوبصورتی کی وجہ سے نہیں بلکہ شاندار ایتھیلیٹ کی وجہ سے ہیں۔

Paris Olympics 2024: Camera Operators Urged to Avoid Sexism in Filming Female Athletes
کیمرہ آپریٹرز اولمپکس میں خواتین ایتھلیٹس کی فلم بندی کرنے میں احتیاط برتیں (AP Photo)
author img

By AFP

Published : Jul 31, 2024, 6:19 PM IST

پیرس: اولمپکس کے سرکاری نشریاتی ادارے نے کیمرہ آپریٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی اسی طرح فلم بندی کریں جس میں فحشیات اور جنس پرستی کا عنصر ظاہر نہ ہو۔

قابل ذکر ہے کہ یہ انتباہ اس وقت سامنے ہے جب اولمپکس کی 128 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایتھلیٹس کے درمیان صنفی برابری تک پہنچ گیا ہے اور خواتین کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے زیادہ پرائم ٹائم براڈکاسٹ اسپاٹس دیے گئے ہیں۔

اولمپک براڈکاسٹنگ سروسز (OBS) کے سربراہ نے کہا کہ ان کی تنظیم نے کیمرہ آپریٹرز کے لیے اپنے رہنما خطوط کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے، جن میں زیادہ تر مرد ہیں۔ او بی ایس اولمپکس کی ٹی وی کوریج کے لیے ذمہ دار ہے، اس کی تصاویر دنیا بھر میں شیئر کی جاتی ہیں۔

انھوں نے آگے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ واقعات میں انہیں (خواتین) کو اب بھی اس طرح فلمایا جا رہا ہے کہ آپ شناخت کر سکیں کہ ابھی بھی کچھ لوگوں کے ذہنوں میں دقیانوسی تصورات اور جنس پرستی باقی ہے۔ خواتین کھلاڑی یہاں زیادہ پرکشش یا سیکسی ہونے کی وجہ سے یہاں نہیں ہیں۔ وہ یہاں اس لیے ہیں کیونکہ وہ ایک شاندار ایتھلیٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ بنیادی طور پر غیر شعوری تعصب کی وجہ سے ہے، جس میں کیمرہ آپریٹرز اور ٹی وی ایڈیٹرز مردوں کے مقابلے خواتین کے زیادہ کلوز اپ شاٹس دکھاتے ہیں۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں صنفی مساوات کی انچارج ڈائریکٹر میری سیلوئس نے کہا کہ پیرس اولمپکس کھیل میں اور اس کے ذریعے صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے دنیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے جمعہ کو ہونے والی افتتاحی تقریب کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ تقریباً تمام وفود میں ایک مرد اور ایک خاتون پرچم بردار تھی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے اولمپکس گیمز کے کمنٹیٹر باب بالارڈ کو براڈکاسٹرز نے کمنٹری پینل سے اس وقت برطرف کر دیا گیا تھا جب انہوں نے ایک سوئمنگ ایونٹ کے دوران آسٹریلیا کی خواتین تیراک کے بارے میں نشریات پر نازیبا تبصرے کیے۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس میں کمینٹری کے دوران نازیبا تبصرہ کرنے پر کمنٹیٹر کو برطرف کردیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.