ETV Bharat / sports

اولمپک میڈلسٹ ہریانوی شوٹر سربجوت سنگھ نے آخر کیوں سرکاری نوکری ٹھکرا دی؟ - Medalist Sarabjot Singh

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 11, 2024, 12:18 PM IST

پیرس اولمپکس 2024 میں دس میٹر مکسڈ پسٹل ٹیم ایونٹ میں بھارت کو کانسے کا تمغہ دلانے والے ہریانہ کے شوٹر سربجوت سنگھ نے سرکاری ملازمت کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ اس کی وجہ جان کر آپ بھی شوٹر کو سلام کریں گے۔

Bronze medalist shooter Sarabjot Singh
اولمپک میڈلسٹ ہریانوی شوٹر سربجوت سنگھ (IANS & AP PHOTO)

حیدرآباد: پیرس اولمپکس میں دس میٹر مکسڈ پسٹل ٹیم میں منو بھاکر کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتنے والے بھارت کے اسٹار شوٹر سربجوت سنگھ ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ جس کی وجہ ان کا سرکاری ملازمت کی حکومتی پیشکش کا ٹھکرانا ہے۔

ایک طرف ہمارے ملک کے کھلاڑی اچھی سرکاری نوکری کے لیے قومی اور عالمی کھیلوں میں شرکت کرتے ہیں۔ لیکن اولمپک میڈلسٹ سربجوت سنگھ نے افسر سطح کی سرکاری نوکری کی پیشکش کو ٹھکرا کر ایک مثال قائم کی ہے۔

سربجوت سنگھ نے سرکاری نوکری کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

پیرس میں اپنے پہلے ہی اولمپکس میں تمغہ جیتنے والے شوٹر سربجوت سنگھ کو ہریانہ حکومت نے سرکاری ملازمت کی پیشکش کی تھی،لیکن انہوں نے شوٹنگ کو زیادہ اہمیت اور اس پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کے لیے یہ عہدہ لینے سے انکار کر دیا۔ سربجوت کو ہریانہ حکومت نے محکمہ کھیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے کی پیشکش کی تھی۔

اہل خانہ کے سامنے بھی نہیں جھکے سربجوت

سربجوت کا کہنا تھا کہ وہ ابھی مزید شوٹنگ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کے گھر والے انھیں اچھی نوکری کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں پہلے اپنے ہدف کو حاصل کرنا چاتا ہوں، اس لیے مجھے ابھی نوکری کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کانسے کا تمغہ جیتنے کے بعد سربجوت سنگھ نے کہا تھا کہ وہ 2028 کے اولمپکس میں ملک کو گولڈ میڈل دلائیں گے۔ اس لیے انھوں نے شوٹنگ پر توجہ دینے کے لیے سرکاری نوکری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی نے نوکری کی پیشکش کی تھی

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی اور وزیر مملکت برائے کھیل سنجے سنگھ نے چندی گڑھ میں سی ایم کی رہائش گاہ پر پیرس اولمپکس میں مکسڈ پسٹل ٹیم میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے بھارتی نشانے باز سربجوت سنگھ اور منو بھاکر سے ملاقات کی۔اس دوران وزیراعلیٰ نے انہیں نوکری کی پیشکش کی تھی۔ وزیر مملکت برائے کھیل نے دونوں شوٹرز کو محکمہ کھیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی نوکری کی پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

میڈل جیت کر وطن واپسی پر ہریانوی شوٹر کا دہلی اور امبالا میں شاندار استقبال

شوٹنگ میں بھارت کو دوسرا میڈل، منو بھاکر اور سربجوت نے کانسے کا تمغہ جیتا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.