پیرس: بھارت کے اسٹار ریسلر امن سہراوت نے جمعرات کو پیرس اولمپکس 2024 میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ امن مردوں کی 57 کلوگرام ریسلنگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔امن نے کوارٹر فائنل میں البانیہ کے پہلوان اور 2022 کے عالمی چیمپیئن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔
ہندوستانی پہلوان نے کوارٹر فائنل مقابلے میں 2022 کے عالمی چیمپئن البانیہ کے زیلمخان اباکاروف کو 12-0 سے شکست دی۔ بھارت کے امن سہراوت نے کوارٹر فائنل میں عالمی چیمپیئن کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔
2 Back to back technical superiority wins for Aman bhai!
— SAI Media (@Media_SAI) August 8, 2024
Men's Freestyle 57 Kg Quarterfinals👇🏻
Aman Sehrawat defeats 2022 World Champion Albania's Zelimkhan Abakarov 12-0 in his quarterfinal bout at the #Paris2024Olympics. His semis bout later tonight at 9:45 pm.
Let the… pic.twitter.com/2MJnOCTx1i
ایشین چیمپیئن شپ کے فاتح امن سہراوت نے باؤٹ کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے ہی منٹ میں البانوی عالمی چیمپئن کو شکست دی۔ امن نے دوسرے راؤنڈ میں 2:04 منٹ باقی رہتے ہی 9 پوائنٹس حاصل کیے اور تکنیکی برتری کی بنیاد پر میچ 12-0 سے جیت لیا۔
ریسلر امن سہراوت نے میچ میں ایک ایسے داؤ کا مظاہرہ کیا جو کہ ریسلنگ میں ایک ایسا داؤ ہے جس میں ایک ریسلر اپنے حریف کے ٹخنے کو پکڑ کر تیزی سے گھماتا ہے جس نے عالمی چیمپئن اباکاروف کو حیران کر دیا۔
تمغہ حاصل کرنے سے صرف ایک جیت دور ہے۔
بھارت کے اسٹار ریسلر امن سہراوت کا سیمی فائنل مقابلہ آج رات بھارتی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 45 منٹ پر کھیلا جائے گا۔ جہاں ان کا مقابلہ ریو اولمپکس 2016 کے سلور میڈلسٹ جاپان کے ٹاپ سیڈ ری ہیگوچی سے ہوگا۔ امن اب پیرس اولمپکس میں بھارت کا پہلا ریسلنگ میڈل حاصل کرنے سے صرف ایک جیت دور ہے۔ بھارت کے 140 کروڑ ہم وطنوں کو امید ہے کہ امن آج سب کو خوش رہنے کا موقع دے گا۔