ETV Bharat / sports

اولمپکس کی تاریخ کے کامیاب ترین کھلاڑیوں پر ایک نظر - Paris Olympics 2024

اولمپکس کی تاریخ میں امریکی تیراک مائیکل فیلپس سب سے کامیاب ایتھیلٹ رہے ہیں، جنھوں نے کل 28 میڈل جیتے ہیں۔ جس میں 23 طلائی، 3 چاندی اور 2 کانسی کا تمغہ شامل ہے۔

author img

By ANI

Published : Jul 25, 2024, 2:08 PM IST

Updated : Jul 25, 2024, 2:54 PM IST

Paris Olympics 2024
پیرس اولمپکس (AP PHOTO)

حیدرآباد: پیرس اولمپکس بالآخر 26 جولائی بروز جمعہ کو باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گا۔ اس میگا ایونٹ سے پہلے آئیے اولمپک کی تاریخ کے کامیاب ترین ایتھلیٹس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

مائیکل فیلپس (امریکہ، 2004 - 16)

Michael Phelps
مائیکل فیلپس (Source: X)

مائیکل فیلپس اولمپک کی تاریخ کے سب سے کامیاب ایتھلیٹ ہیں۔ تیراکی کے میدان میں 2004 سے 2016 لگاتار 12 سال تک اولمپکس میں فیلپس کا دبدبہ برقرار رہا۔ اس دوران امریکی تیراک نے کل 23 گولڈ میڈل جیتے، جو کسی بھی کھلاڑی کے لیے سب سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے تین چاندی اور دو کانسی کے تمغے بھی جیتے۔ اولمپکس میں مائیکل فیلپس نے کل 28 تمغے جیتے ہیں، جو کسی بھی ایتھیلٹ کے لیے سب سے زیادہ ہیں۔

لاریسا لیٹینینا (سوویت یونین، 1956 - 64)

سابق سوویت جمناسٹ لاریسا لیٹینینا اولمپکس میں سب سے کامیاب خاتون ایتھلیٹ ہیں۔ انھوں نے اولمپکس کی تاریخ میں کل 18 تمغے حاصل کیے، جن میں سے نو طلائی، پانچ چاندی اور چار کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

نکولائی اینڈریانوف (سوویت یونین، 1972 - 80)

Nikolai Andrianov
نکولائی اینڈریانوف (Source: X)

سوویت یونین کے ہی ایک اور جمناسٹک نکولائی اینڈریانوف اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ انھوں نے اولمپکس کی تاریخ میں کل 15 تمغے جیتے ہیں، جن میں سات گولڈ میڈل، پانچ سلور اور تین برونز کے تمغے شامل ہیں۔

بورس شاخلن (سوویت یونین، 1956 - 64)

اس فہرست میں سوویت یونین کے ہی تیسرے جمناسٹ بورس شاخلن ہیں۔ انہوں نے اپنے آٹھ سالہ اولمپک کیریئر میں سات طلائی، چار چاندی اور دو کانسی سمیت کل 13تمغے جیتے ہیں۔

ایڈورڈو منگیاروٹی (اٹلی، 1936 - 60)

اٹلی سے تعلق رکھنے والا ایک فینسنگ لیجنڈ جس نے اپنے 24 سالہ اولمپک کیریئر میں کل 13 میڈل جیتے ہیں۔ جس میں چھ گولڈ میڈل، پانچ سلور اور دو کانسی کے تمغے شامل تھے۔

تاکاشی اونو (جاپان، 1952 - 1964)

Takashi Ono
تاکاشی اونو (Source: Olympic Games X)

جاپان کی جمناسٹ تاکاشی اونو نے اپنے پورے کیرئیر میں کل 13 اولمپک تمغے جیتے تھے، جن میں پانچ طلائی، چار چاندی اور 4 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

پاو نورمی (فن لینڈ، 1920 - 1928)

فن لینڈ کے ایتھلیٹ پاو نورمی ایتھلیٹکس کی تاریخ میں سب سے کامیاب کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، ان کے نام کل 12 اولمپک تمغے ہیں، جن میں نو گولڈ اور تین سلور کے تمغے شامل ہیں۔

برگِٹ فشر (جرمنی، 1980 - 2004)

Birgit Fischer
برگِٹ فشر (Birgit Fischer Source: X)

جرمن کینوئنگ اسٹار برگٹ فشر نے اولمپکس میں دو دہائیوں پر محیط کیریئر کے دوران آٹھ طلائی اور چار چاندی کے تمغے حاصل کیے۔

ساواؤ کاٹو (جاپان، 1968 - 1976)

جاپانی جمناسٹ ساواو کاٹو نے اولمپکس کی تارخ میں کل 12 اولمپک تمغے حاصل کیے ہیں، جن میں آٹھ گولڈ میڈل، تین سلور اور ایک برونز کا تمغہ شامل ہے۔

جینی تھامپسن (امریکہ، 1992 - 2004)

Jenny Thompson
جینی تھامپسن (Source: Olympic Games X)

امریکہ کی خاتون تیراک نے اولمپک کی تاریخ میں کل 12 تمغے حاصل کیے۔ جس میں آٹھ طلائی، تین چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس میں بھارت کے پاس بڑے ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع

اولمپک میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو کتنی انعامی رقم ملتی ہے؟

پیرس اولمپکس 2024 میں کتنے کھلاڑی بھارت کی نمائندگی کریں گے؟

Last Updated : Jul 25, 2024, 2:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.