حیدرآباد: بھارت پیرس اولمپکس 2024 میں اپنے کھلاڑیوں سے شاندار کارکردگی کی امید کر رہا ہے۔ 117 کھلاڑیوں پر مشتمل بھارت کا اولمپک دستہ اپنے ملک کو ٹوکیو اولمپکس سے زیادہ تمغے دلانے کی کوشش کرے گا۔ ٹوکیو اولمپکس میں بھارت نے ایک طلائی تمغے کے ساتھ کل سات تمغے جیتے تھے، جو کی بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ تمغے تھے۔
پچھلے پانچ اولمپکس میں ملک کی کارکردگی پر ایک نظر
ٹوکیو اولمپکس 2020 (سات تمغے)
اس اولمپکس میں بھارت کی اب تک کی بہترین کارکردگی تھی، جس میں جیولن تھرو میں نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیتا تھا، جو ملک کا اس کھیل میں پہلا گولڈ تھا۔ بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے بھی اپنے 40 سالہ تمغے کی خشک سالی کا خاتمہ کرتے ہوئے اس اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتی تھی۔ ویٹ لفٹنگ میں میرابائی چانو اور ریسلنگ میں روی دہیا نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ بیڈمنتں میں پی وی سندھو، باکسنگ میں لولینا بورگوہین اور ریسلنگ میں بجرنگ پونیا نے کانسی کا تمغہ جیت کر بھارت کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔
ریو اولمپکس 2016 (دو تمغے)
بھارت نے اس اولمپکس میں ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ پی وی سندھو نے خواتین کے سنگلز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا، جو کی بھارت کا پہلا چاندی کا تمغہ ہے۔ وہ 21 سال کی عمر میں اولمپکس میں بھارت کے لیے انفرادی تمغہ جیتنے والی سب سے کم عمر کھلاڑی تھیں۔ اس کے علاوہ ساکشی ملک نے خواتین کے 58 کلوگرام میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا، جو کی بھارتی خاتون پہلوان کا پہلا اولمپک تمغہ تھا۔
لندن اولمپکس 2012 (6 تمغے)
بھارت نے اس اولمپکس میں وجے کمار (25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل) اور گگن نارنگ (10 میٹر ایئر رائفل) میں دو چاندی کے تمغے حاصل کیے۔ اس اولمپکس میں یہ پہلی دفعہ ہوا تھا کہ دو بھارتی خواتین نے ایک ہی اولمپکس میں تمغہ حاصل کیا۔ سائنا نہوال اور میری کوم نے بیڈمنٹن میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ جبکہ باکسنگ میں سشیل کمار اور کشتی میں یوگیشور دت نے ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
بیجنگ اولمپکس 2008 (3 تمغے)
یہ اولمپکس بھارت کے لیے تاریخی تھا، کیونکہ اس میں شوٹر ابھینو بندرا نے مردوں کی 10 میٹر ایئر رائفل شوٹنگ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ جس کی وجہ سے بھارت پہلی مرتبہ انفرادی اولمپک گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ اس کے علاوہ سشیل کمار نے مردوں کی 66 کلوگرام فری اسٹائل کشتی میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ وجیندر سنگھ نے ملک کو پہلا باکسنگ تمغہ دلایا تھا۔
ایتھنز اولمپکس 2004 (ایک تمغۃ)
بھارت اس اولمپکس میں صرف ایک تمغہ جیت سکا تھا، شوٹر راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے مردوں کے ڈبل ٹریپ شوٹنگ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا، جو بھارت کا پہلا انفرادی چاندی کا تمغہ تھا۔