ETV Bharat / sports

پیرس اولمپکس 2024 میں کتنے کھلاڑی بھارت کی نمائندگی کریں گے؟ - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے 26 جولائی سے شروع ہونے والے پیرس اولمپکس کے لیے 117 کھلاڑیوں اور 140 سپورٹ اسٹاف کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی 119 رکنی دستے نے کی تھی۔ جنہوں نے ایک گولڈ سمیت 7 میڈلز جیتے تھے۔

Paris Olympic 2024
پیرس اولمپکس 2024 میں کتنے کھلاڑی بھارت کی نمائندگی کریں گے؟ (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 17, 2024, 4:13 PM IST

Updated : Jul 22, 2024, 5:16 PM IST

نئی دہلی: پیرس اولمپکس 2024 میں 117 کھلاڑی بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ وزارت کھیل نے حتمی اولمپک دستے کی منظوری دے دی ہے جس میں 140 معاون عملہ، کوچز اور دگر افراد بھی شامل ہیں۔ ان میں سے 72 افراد کا سفری خرچ سرکار بتداشت کرے گی۔

اس لسٹ میں ٹاپ شاٹ پٹ کھلاڑی ابھا کھٹوا کا نام شامل نہیں ہے۔عالمی رینکنگ کوٹہ کے ذریعے پیرس اولمپکس کا کوٹہ حاصل کرنے کے باوجود کھٹوا کو کچھ دن پہلے بغیر کسی وضاحت کے عالمی ایتھلیٹکس کی اولمپک شرکاء کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔

2024 کے اولمپک کھیلوں کے لیے پیرس آرگنائزنگ کمیٹی کے اصولوں کے مطابق بھارتی دستے کے 67 معاون اہلکار اولمپک ولیج میں رہیں گے۔ وزارت نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر پی ٹی اوشا کو لکھے ایک خط میں کہا کہ ایتھلیٹس کی ضروریات اور ان کے قیام کے انتظامات کو پورا کرنے کے لیے سرکاری خرچ پر 72 اضافی کوچز اور دیگر معاون عملے کی منظوری دی گئی ہے۔

پیرس اولمپکس 2024 میں بھارتی دستہ

ایتھلیٹکس میں دستے کا سب سے بڑا گروپ 29 ناموں پر مشتمل ہے، جس میں 11 خواتین اور 18 مرد ہیں، اس کے بعد شوٹنگ (21)، ہاکی (19)، ٹیبل ٹینس (8)، بیڈمنٹن (7)، ریسلنگ (6)، تیر اندازی (6)، باکسنگ (6)،گولف (4)، ٹینس (3)، تیراکی (2)، سیلنگ (2) گھڑ سواری، جوڈو، سیلنگ اور ویٹ لفٹنگ میں ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی 119 رکنی دستے نے کی تھی۔ جس میں ملک نے ایک طلائی تمغہ سمیت سات تمغوں کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اولمپکس میں ہاکی کی تاریخ اور بھارتی ہاکی ٹیم کا سفر

نیرج چوپڑا 28 رکنی ہندوستانی ایتھلیٹکس ٹیم کی قیادت کریں گے

Last Updated : Jul 22, 2024, 5:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.