ETV Bharat / sports

پاپوا نیوگنی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کیا - T20 WC 2024 - T20 WC 2024

پاپوا نیوگنی نے 2024 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں یہ ملک دوسری مرتبہ شرکت کر رہا ہے۔

Papua New Guinea T20 World Cup 2024 squad
پاپوا نیوگنی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کیا (آئی این ایس)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : May 8, 2024, 3:26 PM IST

حیدرآباد: پاپوا نیوگنی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اسد والا دو جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاپوا نیو گنی کی 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جبکہ لیگ اسپن آل راؤنڈر سی جے امینی کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ یہ دوسرا موقع ہوگا جب پاپوا نیوگنی کی ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔

اسد والا 2021 کی ورلڈ کپ مہم کے 10 کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جبکہ 2021 کے ریزرو کھلاڑی جیک گارڈنر کو اس بار 15 کھلاڑیوں کے گروپ میں منتخب کیا گیا ہے۔ کپتان اسد والا نے کہا کہ ٹیم کے اندر بہترین ماحول ہے، کچھ لڑکوں کے لیے جو آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گئے تھے وہ کوویڈ کی وجہ سے زیادہ تیاری نہیں کر سکے تھے۔

لیکن اس دفعہ کافی زیادہ ٹریننگ کے ساتھ ہم جا رہے ہیں، یہ ایک الگ احساس ہے۔میں اس ایونٹ کا منتظر ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ ہم اچھا کرنے جا رہے ہیں۔

پاپوا نیوگنی ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 2 جون کو میزبان ویسٹ انڈیز کے ساتھ کرے گی، اس کے بعد وہ 5 جون کو یوگنڈا سے مقابلہ کرے گی۔ گروپ مرحلے کے ایکشن کو مکمل کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرنے سے پہلے وہ 13 جون کو افغانستان کا مقابلہ کرے گے۔

پاپوا نیوگنی اسکواڈ: اسد والا (کپتان)، سی جے امینی (نائب کپتان)، ایلی ناؤ، چاڈ سوپر، ہلا ویرے، ہیری ہیری، جیک گارڈنر، جان کاریکو، کبوا واگی موریا، کپلنگ ڈوریگا، لیگا سیاکا، نارمن وانووا، سیما کامیا، سیسے باؤ، ٹونی یورا

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا اور نیپال نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.