ETV Bharat / sports

بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان جائے گی یا نہیں تذبذب برقرار، لیکن پاکستان کے یہ کھلاڑی بھارت پہنچ گئے - Pakistani athletes in India

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 10, 2024, 12:44 PM IST

چمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرنے والا ہے لیکن سیاسی کشیدگی کی وجہ سے بھارت اس آئی سی سی ایونٹ میں شرکت کرے گا یا نہیں اس پر تذبذب ابھی تک برقرار ہے۔ لیکن بھارت میں ایک چیمپئن شپ منعقد ہونے والی ہے جس میں شرکت کے لیے پاکستانی ایتھیلیٹس بھارت پہنچ گئے ہیں۔

ایتھیلیٹکس گراوانڈ
ایتھیلیٹکس گراوانڈ (Getty Images)

حیدرآباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کی وجہ سے اگر کوئی کھیل سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے تو وہ دونوں پڑوسی ممالک کا پسندیدہ کھیل کرکٹ ہے۔ کیونکہ یہ ممالک سیاسی کشیدگی کی ہی وجہ سے کوئی دو طرفہ سیریز تک نہیں کھیلتے۔

دونوں ممالک کے مابین آخری مرتبہ دو طرفہ سیریز 2013 میں کھیلی گئی تھی۔ اس کے بعد سے یہ دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی ایونٹ میں ہی مدمقابل ہوتی ہیں۔ لیکن اب آئی سی سی ایونٹ میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچز پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

کیونکہ 19 فروروی 2025 سے شروع ہونے والی چمپیئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہونا ہے اور سیاسی کشیدگی کی ہی وجہ سے بھارت کی ٹیم پاکستان جانے کے لیے تیار نہیں ہے، جبکہ بی سی سی آئی نے کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے حکومت کی رضامندی کو لازم قرار دیا ہے۔ یعنی اگر حکومت ہند نے بھارتی کرکٹ بورڈ اجازت دے دی تو پھر ٹیم انڈیا پاکستان کے دورے پر جاسکتی ہے۔

پاکستان کے یہ کھلاڑی بھارت پہنچے

وہیں دوسری جانب پاکستان نے اپنے ایٹھیلیٹس کو چنئی ہونے والی چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے کے لیے بھارت بھیج دیا ہے۔ دراصل ساوتھ ایشین جونئیر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 11 سے 13 ستمبر تک بھارت کے چنئی میں منعقد ہونے والی ہے۔ جس میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان جونئیر ایتھلیٹکس ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچ گئی ہے۔

12 ایتھلیتس، 3 کوچز اور ایک منیجر پر مشتمل پاکستانی دستہ واہگہ بارڈر کراس کرنے کے بعد سب سے پہلے دہلی روانہ ہوا اور پھر وہاں سے یہ ٹیم چنئی کے لیے روانہ ہوجائے گی۔

ساوتھ ایشین جونئیر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ایتھلیٹس مختلف ایونٹس میں حصہ لیں گے۔ جہاں کھلاڑی اور کوچز اچھی کارکردگی کے لیے پر امید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کیا ٹیم انڈیا پاکستان جائے گی؟ امت شاہ کے اس بیان نے تصویر صاف کر دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.