ETV Bharat / sports

ریاسی دہشت گردانہ حملے پر پاکستانی تیز گیندباز کی پوسٹ وائرل - HASSAN ALI ON REASI ATTACK - HASSAN ALI ON REASI ATTACK

پاکستان کے تیز گیندباز حسن علی نے جموں کے ریاسی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے جس میں 9 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے تھے۔ عسکریت پسندوں نے اس بس کو نشانہ بنایا تھا جو مسافروں کو شیو کھوری مندر سے کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی کے مندر لے جا رہی تھی۔

Pakistan Pacer Hassan Ali
پاکستان کے تیز گیندباز حسن علی (IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 3:31 PM IST

Updated : Jun 13, 2024, 8:26 PM IST

حیدرآباد: جموں و کشمیر کے ریاسی میں یاتریوں کو لے جانے والی بس پر عسکریت پسندانہ حملے کی ہر کوئی مذمت کر رہا ہے اور سوشل میڈیا اس فعل کی مذمت کرنے والی پوسٹوں سے بھرا ہوا ہے۔ کئی نامور شخصیات نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اس فعل کی مذمت کی ہے، اب پاکستان کے تیز گیندباز حسن علی نے بھی اس فعل کے خلاف اپنی آواز بلند کی ہے۔

دراصل ریاسی میں عسکریت پسندانہ حملے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر (All Eyes on Riyasi) سب کی نظریں ریاسی پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ اس سے قبل رفح پر اسرائیلی حملے کے بعد تمام نظریں رفح پر ٹرینڈ کر رہا تھا جس میں متعدد مشہور شخصیات نے اس حملے کی مذمت کی تھی۔

پاکستانی تیز گیندباز حسن علی نے اس حملے پر ایک پوسٹ کے ساتھ رد عمل ظاہر کیا جو اس کے اپ لوڈ کرنے کے فوراً بعد ہی وائرل ہو گیا۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر (All Eyes on Riyasi) پوسٹ کیا۔ یہی نہیں حسن علی کی اہلیہ نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے۔ اس سے قبل انھوں نے منی پور کو بھی بچانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس پوسٹ کے بعد حسن علی نے ایکس پر بھی ایک پوسٹ کی اور لکھا کہ 'دہشت گردی/تشدد ایک سنگین مسئلہ ہے، چاہے وہ کسی بھی ذات یا مذہب کے خلاف ہو، اسی لیے میں نے اسے شیئر کیا۔ مجھ سے جتنا بھی ہو سکتا ہے میں ہمیشہ امن کی حمایت کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں نے ہمیشہ غزہ میں حملوں کی مذمت کی ہے اور کرتا رہوں گا جہاں بھی بے گناہ لوگوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ ہر انسان کی زندگی اہمیت رکھتی ہے۔ اللہ تعالیٰ گوادر میں جاں بحق ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

حسن علی نے اب تک 24 ٹیسٹ، 66 ون ڈے اور 51 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، ان کے نام 80 ٹیسٹ اور 60 ون ڈے وکٹیں ہیں۔تاہم اس تیز گیند باز کو پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اور اسے اب تک ٹورنامنٹ میں دو شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں امریکہ کے خلاف خوفناک شکست بھی شامل ہے۔ پاکستان کے سپر ایٹ میں داخلے کے امکانات اب خطرے میں ہیں اور اسے آئرلینڈ کے خلاف میچ جیتنا ہو گا اس امید کے ساتھ کہ امریکہ گروپ مرحلے کا اپنا آخری میچ ہار جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پرینکا، سمانتھا، کاجل سمیت بالی اداروں نے ریاسی حملہ کی مذمت کی

کانگریس کا جموں میں عسکریت پسندانہ حملوں پر اظہار تشویش اور مرکزی حکومت سے سوال

ریاسی حملہ جموں و کشمیر کی تشویشناک سکیورٹی صورتحال کی حقیقی تصویر: مختلف رہنماوں کا رد عمل

Last Updated : Jun 13, 2024, 8:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.