ETV Bharat / sports

نا پاکستانی اور نا ہی آسٹریلیائی بلکہ وسیم اکرم کا پسندیدہ تیزگیندباز یہ ہے - Wasim Akram favourite bowler

سابق پاکستانی تیز گیندباز وسیم اکرم نے کسی پاکستانی یا آسٹریلیائی گیندباز کو نہیں بلکہ بھارت کے اس اسٹار تیز گیندباز کو اپنا پسندیدہ فاسٹ باؤلر منتخب کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے پسندیدہ بلے بازوں کا بھی ذکر کیا ہے۔

Pakistan Ex Bowler Wasim Akram
سابق پاکستانی تیز گیندباز وسیم اکرم (ANI photo)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 16, 2024, 3:58 PM IST

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیندباز وسیم اکرم نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے پسندیدہ فاسٹ بولر کے بارے میں بات کی ہے۔ اس دوران قابل ذکر بات یہ تھی کہ وسیم اکرم نے اپنے انٹرویو میں پاکستان سے اپنے پسندیدہ باؤلر کا انتخاب نہیں کیا کو ملک اپنی تیز گیندبازی کے لیے ہی جانا جاتا ہے۔

وسیم اکرم کی اس پسند کے متعلق تمام پاکستانی شائقین حیران ہیں کیونکہ شائقین کو توقع تھی کہ وسیم اکرم پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی یا نسیم شاہ جیسے کسی نوجوان پاکستانی باؤلر کو اپنا پسندیدہ باؤلر منتخب کر سکتے ہیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ 'اگر مجھے کسی کو تیز گیندباز کو منتخب کرنا ہے تو شاید میرے ہم وطنوں کو میرا یہ جواب پسند نہ آئے، کیونکہ اس وقت میرا پسندیدہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ ہے۔ وہ تینوں فارمیٹس کے بہترین گیندباز ہیں، یہی وجہ ہے کہ میں اس سے بہت متاثر ہوں۔

اس کے علاوہ وسیم اکرم نے اپنے پسندیدہ بلے باز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں 90 کی دہائی میں کرکٹ کھیلا ہوں۔ میں بھارت کے سنیل گواسکر اور سچن ٹنڈولکر، نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو، آسٹریلیا کے ایلن بارڈر اور ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کے ساتھ بھی کھیل چکا ہوں لیکن ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر سر ویوین رچرڈز میرے پسندیدہ بلے باز ہیں۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم کا پاکستان کے ایسے مایہ ناز گیند بازوں میں شمار ہوتا تھا جو بائیں ہاتھ سے گیند بازی کرنے والے دنیا کے سب سے بہتر گیند باز مانے جاتے ہیں۔ وسیم اکرم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ایک روزہ کرکٹ میں 500 سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے 356 یک روزہ میچوں میں 502 وکٹیں لیے۔ جبکہ 104 ٹیسٹ میچوں میں کل 414 وکٹیں لیں۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ کے پانچ بہترین گیند بازوں کی فہرست میں ایک بھی بھارتی نہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.