ایسٹ لندن: نیپال انڈر19 ٹیم کے ذریعہ دئیے گئے 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لئے 80 رنز جوڑے۔ اوپنرز شمائل حسین اور شاہ زیب خان نے 37-37 رنز بنائے۔ عرفات منہاس آٹھ رن اور احمد حسن 29 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ اذان اویس نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ پاکستان نے 47.4 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 201 رنز بناکر میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔
نیپال کی جانب سے آکاش چند نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دیپیش کنڈیل اور آکاش ترپاٹھی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ آج نیپال نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیپال کی جانب سے وپن راول 39 رنز، دیپک دھومرے 26، کپتان دیو کھنال 23، سباش بھنڈاری 20، گلشن جھا 18، دیپیش کنڈیل 13 اور آکاش چاند نے ناٹ آؤٹ 16 رنزبنائے۔ نیپال کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 197 رنز کا اسکور کھڑا کیا۔ پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ احمد حسن اور عبید شاہ کو دو دو وکٹ ملے۔ محمد ذیشان، علی اسفند اور خبیب خلیل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ راچن رویندرا کے نام
دوسرے میچ میں سوپن واڈوگے کی ناٹ آؤٹ 56 رنوں کی نصف سنچری کے بعد رویشن پریرا کے پانچ اووروں میں تین رن دے کر تین وکٹ اور وشوا لہیرو کے تین وکٹوں کی بدولت سری لنکا نے بدھ کو یہاں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں نامیبیا کو 56 رنز پر ڈھیر کرتے ہوئے 77 رنز سے جیت درج کی۔