ETV Bharat / sports

بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان - PAK vs BAN 1ST TEST - PAK VS BAN 1ST TEST

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ یہ ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Pakistan team announced for the first test match against Bangladesh
بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 19, 2024, 8:04 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ اس کی جانکاری پی سی بی اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر دی ہے۔

پاکستان کی ٹیم انتظامیہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں تیز گیندبازوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ کیونکہ انھوں گیارہ رکنی ٹیم میں ایک بھی اسپینر کو نہیں رکھا ہے، بلکہ ٹیم میں 4 تیز گیندباز کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم نے چھ بلے باوزوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا جب کہ وکٹ کیپنگ کے لیے محمد رضوان کو ٹیم منتخب کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے اور آسٹریلیا کے تز گیندباز جیسن گلیسپی پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ پی سی بی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 30 اگست سے 3 ستمبر کے دوران کراچی میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ بھی راولپنڈی منتقل کردیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اسکواڈ: شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سلمان علی آغا، محمد رضوان، خرم شہزاد، محمد علی، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.