اسلام آباد: ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے 1998 سے 2010 کے درمیان کل 27 ٹیسٹ میچوں کی 48 اننگز میں کل 1716 رنز بنائے ہیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان نے جیسے ہی 101 رنز بنائے ویسے ہی وہ آفریدی کو ٹیسٹ میں رنزن بنانے کے معاملے میں پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے یہ کامیابی اپنے 31ویں ٹیسٹ میچ کی 49 ویں اننگز میں حاصل کی ہے۔
A brilliant way to get to his hundred ✨
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 22, 2024
Dispatched for a boundary and @iMRizwanPak celebrates 🤩#PAKvBAN | #TestOnHai pic.twitter.com/hwblFjyGXF
پہلے ٹیسٹ میں سعود شکیل اور رضوان کی سنچری
بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی بلے بازی جاری ہے۔ سعود شکیل اور محمد رضوان نے اپنی اپنی سنچریاں مکمل کر لیں ہیں۔ سعود شکیل 261 گیندوں میں 141 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ لیکن پاکستان بڑے اسکور کی جانب گامزن ہے۔ یہ محمد رضوان اور سعود شکیل کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔ خبر لکھے جانے تک پاکستان نے پانچ وکٹ کھو کر 365 رنز بنا لیے ہیں۔ محمد رضوان 133 رنز اور سلمان علی آغا 6 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
Valuable contribution, valuable player 🫡
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 22, 2024
1️⃣0️⃣0️⃣ up for @saudshak 🙌#PAKvBAN | #TestOnHai pic.twitter.com/Rho0cjWyJb
راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن
اس سے قبل راولپنڈی میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے پر آنے والی پاکستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس نے اپنے 3 بڑے کھلاڑی محض 16 رنز پر گنوا دیئے، لیکن اس کے باوجود پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹ گنوا کر 158 رنز بنالیے۔ عبداللّٰہ شفیق 2، شان مسعود 6 اور بابر اعظم صفر رن پر ہی پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد صائم ایوب اور سعود شکیل کے درمیان 98 رنز کی پارٹنرشپ نے ٹیم کو سنبھالا، صائم ایوب نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور حسن محمود نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
سعود شکیل کے تیز ترین ہزار رنز مکمل
سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز بنانے والے مشترکہ پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 20 ویں ٹیسٹ اننگز میں 1 ہزار رنز مکمل کیے، اس سے قبل یہ کارنامہ پاکستان کے سعید احمد کے نام تھا جبکہ صادق محمد نے 22، جاوید میانداد نے 23 اننگز میں ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی۔