ETV Bharat / sports

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک شکست - Bangladesh beats Pakistan

راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں صرف 146 رنز پر پاکستان کی پوری ٹیم آل آوٹ ہوگئی تھی جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کو صرف 30 رنز کا ٹارگیٹ ملا اور وہ اس ہدف کو بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔

Pak vs Ban 1st Test
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک شکست (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 25, 2024, 3:26 PM IST

اسلام آباد: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جہاں ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان کو بنگلہ دیش سے دس وکٹوں سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو دس وکٹوں سے شکست دے تاریخ رقم کر دی ہے کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی پہلی جیت ہے۔ اس سے قبل، بنگلہ دیش نے ریڈ بال کرکٹ میں پاکستان کے ساتھ 13 مقابلے ہیں کھیلے تھے جس میں سے 12 میچز میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی تھی اور ایک میچ ڈرا رہا تھا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی دوسری اننگز محض 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کو یہ میچ جیتنے کے لیے صرف 30 رنز کا ہی ٹارگیٹ ملا جسے وہ بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے محمد رضوان نے دوسری اننگز میں بھی 51 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عبداللّٰہ شفیق 37، بابر اعظم 22 اور شان مسعود نے 14 رنز بنائے۔

وہیں بنگلادیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مہدی حسن میراز نے 4 اور شکیب الحسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حسن محمود، ناہید رانا اور شریف الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں محمد رضوان کے 171 اور شعود شکیل کے 141 رنز کی بدولت 6 وکٹ کھو کر 448 کے مجموعی اسکور پر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ جبکہ بنگلہ دیش نے وکٹ کیپر مشفق الرحیم کی 191 رنز کی اننگز کی بدولت پہلی اننگز میں مجموعی طور پر 565 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ جس میں لٹن داس، مہدی حسن میراز اور مومن الحق نے نصف سنچریاں بنائیں، جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کو پاکستان پر پہلی اننگز میں 117 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہین آفریدی نے باپ بننے کے بعد وکٹ لینے کا انوکھا جشن منایا، ویڈیو وائرل

پہلی دفعہ بابراعظم ہوم گروانڈ میں صفر پر آوٹ

محمد رضوان نے شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.